رمل مثمن محذوف
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن

کر گیا صد پارہ جو پل میں دلِ نخچیر ہے
صید گاہِ عشق سے بھٹکا کسی کا تیر ہے

ہو گیا پیوست پیکاں تیرِ حسنِ یار کا
یہ مرا ہے خواب یا آئینہِ تعبیر ہے

قابلِ تحسین کب تھی داستاں مے خوار کی
کچھ تو ساقی کا کرم، کچھ شوخیِ تحریر ہے

بعد مدت کے ہے چھیڑا نغمہِ درد و الم
مطربو! اس راگ کے پیچھے کوئی تدبیر ہے؟

اک نظر جو دیکھ لے وہ دیکھتا رہ جائے ہے
کتنا دلکش شخص ہو گا جس کی یہ تصویر ہے

پھونک دے برقِ تپاں اس کے قفس کو پھونک دے
مبتلائے عشق جو ہے، واجب التعزیر ہے

مل گیا گوہرؔ تمہیں بھی زینہِ معراجِ عشق
غیر سمجھے تھے کہ تیری آہ بے تاثیر ہے

﴿محمد طلحہ گوہر چشتی﴾
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
واہ بہت خوب ۔
مقطع میں کچھ شتر گربگی دور ہونی چاہیئے ۔ جیسے ۔۔۔غیر سمجھے تھے تمہاری آہ بے تاثیر ہے - یا ۔مل گیا گوہرؔ تجھےبھی زینہِ معراجِ عشق
کہیں کہیں لفظی نشست میں بہتری کی گنجائش ہے ۔ مثلاََ ۔ کچھ ہے ساقی کا کرم، کچھ شوخیِ تحریر ہے ۔یہاں پہلے "ہے " کی جگہ "تو" رکھا جائے تو مضمون کے زیادہ موافق لگے گا۔
اس طرح غزل میں کچھ بہتری کی گنجائش ضرور ہے ۔ خود ہی بہتر کی جاسکتی ہے۔
لیکن پھر بھی غزل بہت خوب ہے گوہر صاحب ۔
 
بہت ہی کرم نوازی عاطف بھائی
تحسین کا شکریہ
اصلاح قبول ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت خوب !
بعد مدت کے ہے چھیڑا نغمہِ درد و الم
مطربو! اس راگ کے پیچھے کوئی تدبیر ہے؟

واہ واہ !
اک نظر جو دیکھ لے وہ دیکھتا رہ جائے ہے
کتنا دلکش شخص ہو گا جس کی یہ تصویر ہے

یہ شعر تو لاجواب ہے:redheart::redheart::redheart:

پھونک دے برقِ تپاں اس کے قفس کو پھونک دے
مبتلائے عشق جو ہے، واجب التعزیر ہے
 
سید عاطف علی کے مشوروں کے بعد ہی دیکھ رہا ہوں۔ درست بلکہ اچھی ہے غزل
بہت کرم نواز محترم الف عین صاحب
اگر آپ کو پسند آئی تو یہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں
تھوڑی عنایت اگر اور ہو جائے تو یہ بھی فرما دیجئے کہ اس میں اور بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے
والسلام۔
 
Top