مبارکباد 10,000 ماورا زندہ باد، مبارکباد

ماوراء

محفلین
مبارک ماوراء۔

اب آپ اپنا نام ممتاز محل رکھ لیں :p
شکریہ زکریا۔

شکر ہے، آپ نے ممتاز مقبرہ نام رکھنے کو نہیں کہہ دیا۔ ماورا ممتاز ہو سکتا ہے۔ لیکن اللہ معاف کرے۔ یہ نام کبھی کبھی بھی میں اپنے نام کے آخر میں نہیں لگاؤں گی۔ پہلے ہی جیہ اور کسی اور نے کہا ہے۔ "امتیاز" مبارک ہو۔ lol۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے ہو تو شرمندگی ہی رہی ہے مگر دیکھیں رضوان کو بھی نہیں لگانی آ رہیں۔

اور مدد تو کسی سے بھی لی جا سکتی ہے نہ ویسے حمزہ سے دوستی بھی ہو جائے گی کہ اس نے محب انکل کو جن کی پانچ ہزار کے قریب پوسٹس ہونے آرہی ہیں شتونگڑے لگانے سکھائیں ہیں۔

معاملہ میں مکمل رازداری برتی جائے تو مجھے مطلق اعتراض نہیں۔

ٹھیک ہے حمزہ کو بھیج دیتی ہوں۔۔۔ میں ویسے اس لئے کہا کہ تھا کہ میری جان چھوٹ جائے گی اس طرح۔۔۔ ورنہ حمزہ کی پوسٹس دیکھ دیکھ کر مجھے جو ہول اٹھتے ہیں اتنے سمائلی لگا لگا کے بھی دل نہیں بھرتا حمزہ کا۔۔۔ الٹا فرمایا جاتا ہے کہ اتنے کم لگائے ہیں ابھی تو ۔۔۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ جیہ۔" امتیاز" مبارک ہو۔ یہ پڑھ کر تو پہلے میں رک گئی۔ خیر پھر سمجھ آ گئی۔:p

اور میرے نام کے "و" کے اوپر "ہمزہ" ۔۔۔۔؟؟؟

شکر ہے کہ سمجھ آگئی بات، ورنہ میری خیر نہیں تھی. اور آپ کے نام کے اوپر ہمزہ اس لیے لکھا کہ ماورا سے ذہن ما ورا کے طرف منتقل ہو جانے کا خطرہ ہے. جیسے ما وراء القیاس، ما وراء النہر وغیرہ وغیرہ:rolleyes:
 
ٹھیک ہے حمزہ کو بھیج دیتی ہوں۔۔۔ میں ویسے اس لئے کہا کہ تھا کہ میری جان چھوٹ جائے گی اس طرح۔۔۔ ورنہ حمزہ کی پوسٹس دیکھ دیکھ کر مجھے جو ہول اٹھتے ہیں اتنے سمائلی لگا لگا کے بھی دل نہیں بھرتا حمزہ کا۔۔۔ الٹا فرمایا جاتا ہے کہ اتنے کم لگائے ہیں ابھی تو ۔۔۔ :)

حمزہ کی ایک سمائلی بھری پوسٹ میں نے پڑھی تھی لطف ہی آ گیا تھا یوں لگ رہا تھا کہ جیسے کسی بچے کو کھلونوں بھری دکان ہاتھ لگ گئی ہو اور اس نے سارے کھلونے پیک کروا لیے ہوں گھر لیجانے کے لیے۔

حمزہ بیٹا اب آپ بھی جاؤ کہ انکل کو انتظار ہی کرواتے رہوگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سچ سچ بتانا ان دس ہزار میں سے میرے ساتھ گپ شپ کی کتنی ہیں؟ نو ہزار پانچ سو تو ہوں گی۔
 
Top