12 ربیع الاول کوئز

ماوراء

محفلین
12 ربیع الاول کے حوالے سے میں نے ایک مختصر سا کوئز تیار کیا ہے۔ جو دلچسپی رکھتے ہیں، وہ ان سوالوں کے جواب دیں گے اور جس کے سب سے زیادہ جواب ٹھیک ہوں گے۔ وہ ظاہری سی بات ہے، جیت جائے گا۔ اسی طرح دوسرا اور تیسرا نمبر۔ سب نے اپنا اپنا جواب لکھنا ہے، ایسا نہ ہو کہ اوپر والے ممبر کے جواب دیکھ کر اپنا جواب دے دیں۔

سب اپنے اپنے جواب پوسٹ کر دیں۔ دو دن بعد درست جواب میں پوسٹ کر دوں گی اور ساتھ ہی رزلٹ بھی اناؤنس ہو جائے گا۔:d

سوالات

١) آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ کا تعلق قریش کے کس قبیلے سے تھا؟

٢) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کا اصل نام بتائیں۔

٣) حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے والد کی قبر کہاں ہے؟

٤) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ان چچا کا نام بتائیں، جنہوں نے آپکی ولادت کی خوشخبری سنانے والی اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا تھا؟

٥) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کہاں اور کب ہوئی؟

٦) رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کتنی مرتبہ فریضہ حج ادا کیا تھا؟

٧) آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پہلی اور آخری جنگ کون سی تھی؟

٨) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کل کتنے غزوات میں شرکت کی تھی؟

٩) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نبی ہونے کی تصدیق سب سے پہلے کس شخص نے کی تھی؟

١٠) نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پسندیدہ رنگ کون سا تھا؟
 
سارا

محفلین
) آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ کا تعلق قریش کے کس قبیلے سے تھا؟
جواب/۔۔ قبیلہ زہرہ

٢) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کا اصل نام بتائیں۔
جواب)۔۔ شیبہ
٣) حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے والد کی قبر کہاں ہے؟
جواب)۔۔ یثرب
٤) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ان چچا کا نام بتائیں، جنہوں نے آپکی ولادت کی خوشخبری سنانے والی اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا تھا؟
جواب)۔۔ ابو لہب۔۔(لونڈی ثوبیہ)

٥) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کہاں اور کب ہوئی؟

جواب۔۔9 ربیع الاول 'مکہ مکرمہ (کچھ لوگ 12 ربیع الاول کو بھی مانتے ہیں)

٦) رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کتنی مرتبہ فریضہ حج ادا کیا تھا؟
جواب)۔۔ایک دفعہ

٧) آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پہلی اور آخری جنگ کون سی تھی؟
جواب) (جنگ فجار)۔۔ غزوہ ودان (الابواء) آخری غزوہ تبوک۔۔

٨) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کل کتنے غزوات میں شرکت کی تھی؟
جواب)28 یا 26 تعداد لکھی ہوئی ملتی ہے۔۔
٩) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نبی ہونے کی تصدیق سب سے پہلے کس شخص نے کی تھی؟
جواب) ۔۔ورقہ بن نوفل(مردوں میں حضرت ابو بکر۔۔ عورتوں میں حضرت خدیجہ۔۔بچوں میں علی رضہ اللہ۔۔آزاد غلاموں میں‌حضرت زید بن حارثہ۔۔ غلاموں میں حضرت بلال۔۔)

١٠) نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پسندیدہ رنگ کون سا تھا؟
جواب)۔۔سفید (یا سبز)
 
سارا

محفلین
شکریہ ماوراء کہ تم نے یہ دھاگہ کھولا۔۔کوئز مجھے ایسے بھی بہت پسند ہے خاص کر اسلامی سوالات۔۔
مجھے زیادہ نمبرز دینا کیوں کہ میں نے یہ ابھی دیکھا ہے اور سب سے پہلے میں نے جوابات پوسٹ کیے ہیں۔۔۔;)
 
ہاں، سارا مجھے معلوم ہے کہ تمھیں ایسے سوالات پسند ہیں۔ مجھے علم تھا کہ تم ہی سب سے پہلے جواب دو گی۔ اچھا تو 23 مارچ والے میں بھی جواب دو نہ۔:(
باقی نمبر بھی تمھیں ہی زیادہ دوں گی۔;)
 
وہ مجھے آئیں گے تو ہی جواب دوں گی نا۔۔۔;) وہاں ' ہ ' کے فرق سے سارہ نے جواب دے دیے ہیں۔۔;)
 
ماوراء

محفلین
اس نے ابو سے پوچھ پوچھ کر لکھے ہیں۔:p
تم بھی وکی پیڈیا کھول لو۔۔جتنے مل جائیں۔۔لکھ دو۔
 
سارا

محفلین
واہ سوالات کے ساتھ مشورے بھی دیتی ہو اس طرف تو میرا ذہن ہی نہیں گیا تھا۔۔;)
 
شمشاد

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دادا کا اصل نام عبد المطلب ہی تھا۔

شیبہ عربی میں بوڑھے کو کہا جاتا ہے جبکہ جوان کو شباب کہتے ہیں۔ عبد المطلب کے سر میں پیدائشی ایک بال سفید تھا جس کی بنا پر ان کو شیبہ بھی کہا جاتا تھا۔
 
تعبیر

محفلین
١) آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ کا تعلق قریش کے کس قبیلے سے تھا؟

بنو ہاشم

٢) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کا اصل نام بتائیں۔

شیبہ/شعیبہ 0مجھے لکھنا نہیں آرہا آپ یہان آکر سن لیں ;) )

٣) حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے والد کی قبر کہاں ہے؟
یثرب (جو کہ مدینے کا پرانا نام تھا)

٤) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ان چچا کا نام بتائیں، جنہوں نے آپکی ولادت کی خوشخبری سنانے والی اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا تھا؟
ابولہب

٥) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کہاں اور کب ہوئی؟
12 ربیع االاول بروز پیر 571 کتابوں میں 9 لکھا ہوا ہے

٦) رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کتنی مرتبہ فریضہ حج ادا کیا تھا؟
صرف ایک بار

٧) آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پہلی اور آخری جنگ کون سی تھی؟
پہلی نہیں معلوم آخری تبوک تھی۔

٨) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کل کتنے غزوات میں شرکت کی تھی؟
اٹھائییس

٩) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نبی ہونے کی تصدیق سب سے پہلے کس شخص نے کی تھی؟
ورقہ بن نوفل

١٠) نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پسندیدہ رنگ کون سا تھا؟
ہرا
 
سارا

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دادا کا اصل نام عبد المطلب ہی تھا۔

شیبہ عربی میں بوڑھے کو کہا جاتا ہے جبکہ جوان کو شباب کہتے ہیں۔ عبد المطلب کے سر میں پیدائشی ایک بال سفید تھا جس کی بنا پر ان کو شیبہ بھی کہا جاتا تھا۔

واقعی یہ میں نے غور نہیں کیا اصل نام عبد المطلب ہی تھا شیبہ لقب دیا گیا تھا۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
اس نے ابو سے پوچھ پوچھ کر لکھے ہیں۔:p
تم بھی وکی پیڈیا کھول لو۔۔جتنے مل جائیں۔۔لکھ دو۔
1 ہی تو سوال پوچھا تھا ابو سے صرف ان انکل کی تصویر والا ۔۔:( تم نے سب کے سب ان کے کوٹے میں ڈال دیئے ۔۔:rolleyes: جاؤ میں نہیں کھیلتی ۔۔ :(
 
نہیں یار مذاق کیا تھا۔ شکر ہے ابو سے انکل کے بارے میں پوچھ لیا۔ ورنہ انھیں بھی تم پتہ نہیں کیا بنا رہی تھی۔:p

ہاہاہا۔ اب میں کیا کہوں۔ الحمداللہ۔:p
 
:p
ل ول ۔۔ اب تم نے بھی چن کے پتا نہیں کس کی پک لگا دی ۔۔ میں نے تو نام ہی پہلی بار سنا ۔۔ شکر ہے ابو کو پتا تھا زیادہ دماغ کا خرچہ نہیں کرنا پڑا ۔۔;)

ہاہاہا۔ اب میں کیا کہوں۔ الحمداللہ۔:p

سبحان اللہ۔۔:cat:
 
Top