12 ملین ہندسوں پر مشتمل مفرد عدد دریافت

محمدصابر

محفلین
242643801-1

12 ملین ہندسوں پر مشتمل مفرد عدد کی دریافت نے ریاضی کے ایک ریسرچ گروپ کو Electronic Frontier Foundation (EFF) کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر کا انعام دلوا دیا۔
یہ نمبر ایک Mersenne prime ہے جو کہ پینتالیسواں Mersenne prime ہے۔مختصر طور پر اسے دو(۲) کی طاقت 43,112,609 منفی ایک (1) لکھا جا سکتا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
تفصیل
1,698,735,164,527,416,224,702,898,707,511,764,713,
591,033,257,769,972,553,655,126,002,050,537,310,921,862,122,599,292,756,037,
مکمل ہندسوں کے لئے (7.05 Megabytes ۔ دیکھیں
http://prime.isthe.com/no.index/chongo/merdigit/long-m42643801/prime-c.html.gz
http://prime.isthe.com/no.index/chongo/merdigit/long-m42643801/prime-c.html

470,134,278,762,129,713,325,832,517,773,687,423,078,675,788,547,975,897,932,
668,352,485,917,446,406,064,918,592,713,491,473,117,475,647,591,955,485,698,
679,274,561,135,375,114,913,346,097,842,895,644,384,101,954,765,562,314,751
 

دوست

محفلین
مفرد عدد الحمد اللہ تمام "اردو" بولنے والوں کو سمجھ آجاتا ہے۔ کیا اس کو بھی فارسی میں شدھ کریں‌ گے اب؟
 

محمدصابر

محفلین
جیسبادی بھائی پاکستان کے سارے ٹیکسٹ بک بورڈز والوں کو لکھ بھیجیں کہ اپنی درسی کتب سے مفرد عدد کی اصطلاح ختم کر دیں۔ اور اس کی بجائے اولی عدد کی اصطلاح استعمال کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
جیسبادی بھائی پاکستان کے سارے ٹیکسٹ بک بورڈز والوں کو لکھ بھیجیں کہ اپنی درسی کتب سے مفرد عدد کی اصطلاح ختم کر دیں۔ اور اس کی بجائے اولی عدد کی اصطلاح استعمال کریں۔

کسی لغت میں ملاحظہ فرما لیں، مفرد=single کے معنی میں آتا ہے۔
http://www.urduenglishdictionary.org/
جب کہ prime کا مطلب مفرد نہیں ہوتا بلکہ اولی ہوتا ہے، کیونکہ حساب کے بنیادی مسئلہ اثباتی کے مطابق عددِ اولی تمام اعداد کے مولد ہیں، بذریعہ ضرب۔

انہی غلط درسی اصطلاحات کی وجہ سے پاکستان میں دس جماعتوں کے بعد اردو زریعہ تعلیم ناکام ہو جاتا ہے اور سب انگریزی کے پجاری ہو جاتے ہیں۔ علمی اصطلاحات میں درستگی انتہائی ضروری ہے اگر سائنس میں قوم کو ترقی کرنا ہے۔ الحمد للہ اردو وکیپیڈیا پر اصلاح کا کام ہو رہا ہے۔ کم عقل لوگ اس پر ہنستے تو ضرور ہیں، مگر ان کے پاس کوئی مداوا نہیں۔ ان کو انگریزی میں ہی پڑھنا ہے، اردو کا مذاق اڑانا ہے۔
 
Top