1200 سال پر مبنی جھوٹا پراپیگنڈہ عبداللہ ابن سبا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہوش علی

لائبریرین
محترم ناظمین حضرات،

۔ آپ میری پوسٹ ڈیلیٹ کرتے ہیں، آپ میرے تھریڈز کو مقفل کرتے ہیں۔۔۔۔ مگر میں نے آج تک آپ سے ایک مرتبہ بھی شکایت نہیں کی ہے کیونکہ میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ لوگوں نے اپنے فرائض صحیح انجام دیے ہوں گے اور میں ہی غلطی پر ہوں گی۔

۔ مگر کیا آپ نہیں دیکھتے کہ جب میں نے بلوائی انصاف کی بات کر رہی تھی تو انہوں نے مجھ پر الزامات کی بارش کر دی تھی اور میری تحریر سے زبردستی طرح طرح کے الزامات نکالنا شروع کر دیے تھے کہ دوسروں کی اہانت کی جا رہی ہے۔

مجھے ان لوگوں کی طرح زیادہ رونے دھونے کی عادت نہیں، اور نہ ہی میں انکی طرح عبداللہ ابن سبا جیسی ٹٹیوں کی آڑ سے شکار کھیلتی ہوں
۔۔۔۔۔۔ مگر میرا سوال ہے کہ جب یہی لوگ مسلسل ہم پر یہودی سبائی سازش کا الزام لگا کر حملے کر رہے ہیں تو کیا انہیں ہر گناہ اور ہر تفرقہ بازی معاف ہے اور دوسروں کی اہانت معاف ہے؟ [کیا میں آپ کو وہ تمام تھریڈز دکھاؤں جہاں پچھلے دو تین ہفتوں میں انہوں نے ہم پر یہودی سبائی کے الزامات لگا کر حملے کیے ہیں؟]

میں نے بہت دنوں تک انہیں برداشت کیا ہے اور یہاں کا رخ نہیں کیا اور نہ انہیں کوئی جواب دیا۔

مگر نتیجہ کیا نکلا سوائے اسکے کہ یہ اپنی شرارت میں بڑھتے ہی جا رہے ہیں؟

آپ مجھے بتائیے کہ اب کیا کیا جائے؟

یا پھر آپ اس فورم کا اصول بنائیں کہ یہاں عبداللہ ابن سبا کے جھوٹے فسانے سنا کر اہل تشیع کو یہودی سبائی ہونے کے طعنے دے کر حملے کرنے ایسا ہی ممنوع ہے جیسا کسی اور فرقے کی اہانت کرنا ممنوع ہے۔

یا تو مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس 1200 سالہ پرانے جھوٹے دیومالائی افسانے کی حقیقت تاریخ کی روشنی میں بیان کروں اور افسانوی یہودی سازش کی بجائے دکھاؤں کہ کون ہیں کہ جو جھوٹے پروپیگنڈے کے ایسے ماہر ہیں کہ یہودی کیا یہودیوں کے باپ دادا تک پروپیگنڈہ میں انکے پاؤں کی دھول تک کے برابر نہیں۔

مجھے آپ لوگوں کے جواب کا انتظار ہے۔
والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
دیکھئے پردہ غیب سے کیا مضامین ظہور میں آتے ہیں۔

پردہ غیب سے نہیں، بلکہ اُن کتابوں سے بمع مکمل حوالوں اور اسناد کے جو کہ صدیوں سے موجود ہیں، مگر اُن کو چھوڑ کر کچھ لوگ نجیب اکبر آبادی کے ایسے مضمون کے پیچھے چل دیے جس کا ایک بھی حوالہ اُس نے نہیں دیا۔ شاید خواب میں اُس نے یہ داستان دیکھی ہے۔

بہرحال، مجھے منتظمین کی طرف سے اجازت کا انتظار ہے اور اسکے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور پروپیگنڈہ میں یہودیوں کو مات دینے والوں کے ڈبل سٹینڈرڈز بہت کھل کر سامنے آ جائیں گے جو کہ ایک طرف تاریخ تو تاریخ، پوری حدیث کے منکر ہیں، مگر جب اسی تاریخ کا جھوٹا حصہ بنی امیہ کی تعریف کر رہا ہو تو چوم کر اسے ماتھے پر سجاتے ہیں۔ پھر انہیں صحیح روایت کی تمیز رہتی ہے نا ضعیف روایت کی، نہ تواتر روایت کا خیال ہوتا ہے نہ اس کے اور کوئی عیب دیکھے جاتے ہیں [یہ سارے عیوب انہیں فقط اُسی وقت یاد آتے ہیں جب انہیں حدیث اور تاریخ کا انکار کرنا ہوتا ہے]

منتظمین حضرات،
آپ سے گذارش ہے کہ آپ یا تو اس سیکشن کے قوانین و ضوابط اچھی طرح طے کر لیں اور کسی کو خلاف ورزی نہ کرنے دیں۔ لیکن اگر ایک فریق کو اپنے نقطہ نظر سے تاریخ پیش کرنے کی اجازت دے رہے ہیں کہ وہ اسے پیش کر کے دوسروں کو سازشی یہودی بناتا پھرے، تو پھر دوسرے فریق کو بھی انصاف کے ساتھ پورا موقع دیں کہ وہ تاریخ کو اپنے نقظہ نظر سے پیش کرے۔
میں اس سیکشن سے بہت عرصے گریز کرتی رہی ہوں، مگر جب پانی سر سے اونچا ہوتا ہی جا رہا ہے تو اس پر احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ میں انصاف کی قائل ہوں۔ جو ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان سے رہنا چاہیں ان کا احترام فرض رکھتی ہوں، مگر اگر کوئی شرارت پر اتر کر ظلم کرنا چاہے تو اسکا حساب بے باق کر دینا ضروری ہے کہ انصاف قائم رہے ورنہ یہ فتنہ پھیلتا ہی چلا جائے گا۔
 

مغزل

محفلین
مہوش بہن میرے خیال میں متنظمین کو ذپ کرنا پڑے گا، خیر ہم تو منتظر ہیں، اور ہاں آپ پر ہائیکو لکھی تھی ، میرے دستخط میں لنک موجود ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محترم ناظمین حضرات،

۔ آپ میری پوسٹ ڈیلیٹ کرتے ہیں، آپ میرے تھریڈز کو مقفل کرتے ہیں۔۔۔۔ مگر میں نے آج تک آپ سے ایک مرتبہ بھی شکایت نہیں کی ہے کیونکہ میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ لوگوں نے اپنے فرائض صحیح انجام دیے ہوں گے اور میں ہی غلطی پر ہوں گی۔

۔ مگر کیا آپ نہیں دیکھتے کہ جب میں نے بلوائی انصاف کی بات کر رہی تھی تو انہوں نے مجھ پر الزامات کی بارش کر دی تھی اور میری تحریر سے زبردستی طرح طرح کے الزامات نکالنا شروع کر دیے تھے کہ دوسروں کی اہانت کی جا رہی ہے۔

شکریہ مہوش بہن، آپ نے کم از کم دوسروں کی طرح ہم پر جانبداری اور بد دیانتی کا الزام عائد نہیں کیا ہے۔ آپ کو اپنے حذف کردہ یا مقفل پیغامات یاد ہیں لیکن ان لاتعداد ممبران کو بھی ضرور یاد کریں جنہیں آپ کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر بین کر دیا گیا تھا اور اسی طرح بے شمار نفرت انگیز پیغامات کو بھی حذف کر دیا گیا تھا۔ اور یہاں پر لوگوں نے اسی کو بنیاد بنا کر ہم پر جانبداری اور بد دیانتی کے الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ ہم کسی مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہمیں اس کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہے۔ اسی طرح آپ بھی جو چاہیں ہماری موڈریشن پالیسی کے بارے میں سوچ سکتی ہیں، ہمیں اس سے غرض نہیں ہے۔ ہم اپنی سمجھ کے مطابق اپنا کام کرتے رہیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top