14 اگست ، 3 رمضان المبارک کو اردو سکائی کا باقاعدہ اجرا www.urdusky.com

گوہر

محفلین
السلام علیکم !
تعریف صرف اللہ تعالیٰ کی ، اور اس معبود کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات سے نوازا . ان مبارک لمحات میں انتہائی مسرت کے ساتھ یہ بتانا پسند کروں گا کہ بفضل ربی 14 اگست 2010 ، 3 رمضان المبارک کی رات کو میں نے اپنی اردو ویب سائٹ Urdu | UrduSky اردو سکائی ڈاٹ کام کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے .اردو سکائی ڈاٹ کام گذشتہ تین سال سے رجسٹر کروا رکھی تھی البتہ اس کیلئے بہت سے ڈیزائن دیکھے مگر دل کو نہ لگے ،لہذا Adobe/ PHP/ CSS / Java
کی مہارت حاصل کرنے کے بعد خود ہی ڈائنا مک پیج تیار کرکے آن لائن کردیئے، جبکہ ویب پبلشنگ ، ہوسٹنگ ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن، انٹر نیٹ بزنس مارکیٹنگ میرے مضامین ہیں.میں نے گذشتہ تین برس میں بلامبالغہ، بلا معاوضہ اور بلا تفریق، امتیازی حیثیت رکھنے والی ویب سائٹ اور وکیپیڈیا پر اپنی تحاریر پیش کیں جو کہ ان ویب سائٹ کی صفحات کی گاہے بگاہے زینت بنتی رہیں. اسکے ساتھ ساتھ میرے مضامین نوائے وقت سنڈے میگزین کا حصہ بنتے رہے اور ان دنوں روزنامہ جنگ میری کتاب " لذتِ آشنائی " کے مضامین اپنے " اقرا" ایڈیشن میں شائع کر رہا ہے ، امید ہے کہ مجھے اپنی ویب سائٹ کیلئے یہاں سے عمدہ لکھاری ضرور رابطہ کریں گے ؛ حال ہی میں 18 جون 2010 اور 6 اگست 2010 کو میرے مضامین شائع ہوئے ہیں جبکہ مزید سلسلہ چل رہا ہے.تعارف کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ بغیر جان پہچان کے بات کی وقعت نہیں ہوتی ،اعدادوشمار کے مطابق آج پہلے روز
urdusky.com
پر
1100
سے زیادہ وزٹر نے اس ویب سائٹ پر اپنا وقت صرف کیا جبکہ امید ہے کہ یہ سلسلہ بہتری کی طرف گامزن رہے گا. مجھے اس ویب سائٹ کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی یہ ایک دلچسپ بات ہے جسکا تذکرہ کرنا یہاں ضروری سمجھتا ہوں.
لکھنے کے دوران مجھے تین ایسے معاملات سے واسطہ پڑا کہ جن کا حل میرے لئے چیلنج کی حیثیت بن گیا؛
نئے لکھاریوں کو اکثر چھپنے کیلئے بہت تگ ود کرنی پڑتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انتظار بھی
اردو اخبارات کا انبار لگا ہے مگر اردو کی تجدید و ترویج کیلئے بہت کم اردو ویب سائٹ ہیں
ڈائنا مک یونی کوڈ اردو فورم تو موجود ہیں مگر باقاعدہ ویب سائٹ کی کمی ہے
لہذا
urdusky.com
کو آپکی خدمت میں پیش کردیا ہے,ابتدا میں آپ کو اس ویب سائٹ پر اس بندہ ناچیز کی تحاریر جا بجا نظر آئیں گی ، جو کہ صرف اس خلا کو پر کرنے کی خاطر پبلش کی گئیں جو ابھی آپکی تحاریر کا منتظر ہے. آپ کی رائے ، تنقید اور تحاریر کا شدت سے انتظار رہے گا کیونکہ اردو سکائی ڈاٹ کام اردو کا وہ آسمان ہے جس پر آفتاب و مہتاب ، اور کبھی قوس و قزح، کبھی چاندنی اور کبھی رم جھم ، کبھی ستاروں کے جھرمٹ اور کبھی گرج دار بادل ان سب کو ہونا ضروری ہے .ہر رائٹر اپنا ایک خصوصی مزاج رکھتا ہے جبکہ کوئی دوسرا اس کا نعم البدل نہیں ہو سکتا . اردو سکائی ڈاٹ کام کے روشن آسمان پر درخشندہ و تاباں تحاریر کے جھرمٹ میں آپکی تحاریر کی کمی ہے .اگر آپ اپنی گذشتہ تحاریر یا پھر نئی تحایر بجھوا سکیں تو میں آپ کا ممنون ہو نگا.

خیر اندیش
محمد الطاف گوہر- لاہور
urdusky@gmail.com
 

دوست

محفلین
اس پر مناسب فونٹ کا بھی بندوبست کروادیں جناب۔ سی ایس ایس میں تبدیلی کی ہی ضرورت ہوگی۔
 
Top