یوم آزادی پاکستانی کے لئے ہر جگہ ایک خوشی کا دن ہے۔
ہیوسٹن میں بھی یوم آزادی بہت زور شور سے منایا گیا۔ پاکستان سینٹر ہیوسٹن میں ایک مشاعرہ ہوا، مہمان خصوصی جناب حمایت علی شاعر تھے۔ میں نے ہم ایک قوم ہیں کے عنوان سے ایک تقریر کی جس میں قائد کے پیغام کی یاد دہانی کروانے کے ساتھ ساتھ ارباب شعر و سخن سے یہ گذارش کی کہ وہ اپنے اشعار سے وہ کرشمہ دکھائیں کہ ہم پھر سے ایک قوم ہوجائیں۔
پھر آج ریلائینٹ سٹیڈیم میں ایک موسیقی کا پروگرام ہوا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے نامور فنکاروں نے حصہ لیا۔ ان میں ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار امانت علی بھی شامل تھے۔
والسلام