15 اگست انڈین ڈے پر ترنگا لہرانے سے پہلے قدموں تلے آ گرا

کعنان

محفلین
محبوبہ مفتی سے ترنگا لہراتے ہوئے قدموں تلے آ گرا
ایکسپریس نیوز، August 16, 2016

سری نگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پر ایک طرف تو کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ترنگا زمین پر آ گرا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب جاری تھی اور جب مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم کشائی کی کوشش کی تو وہ زمین پر آ گرا جس پر انھیں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترنگا زمین پر گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، عوام نے بھارت کے یوم آزادی پر سیاہ لباس پہن رکھے ہیں اور احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

بے چارہ کی زمین بند ہو گئی

یہ بھی دیکھیں

ح
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

14 اگست 2016 انگلینڈ کے شہر برسٹل جہاں ہم مقیم ہیں یہاں بھی 14 اگست کیسے منایا گیا ویڈیو سے دیکھتے ہیں اور برسٹل میئر کی موجودگی میں پاکستانی پرچم کی پرچم کشائی بھی کی گئی۔


والسلام
 

فاخر رضا

محفلین
کسی بھی ملک کا جھنڈا قابل احترام ہوتا ہے. اس کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل دکھتے ہیں، اس کا احترام کریں اور کسی کا دل نہ دکھائیں.
 

ربیع م

محفلین
محبوبہ مفتی سے ترنگا لہراتے ہوئے قدموں تلے آ گرا
ایکسپریس نیوز، August 16, 2016

سری نگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پر ایک طرف تو کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ترنگا زمین پر آ گرا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب جاری تھی اور جب مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم کشائی کی کوشش کی تو وہ زمین پر آ گرا جس پر انھیں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترنگا زمین پر گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، عوام نے بھارت کے یوم آزادی پر سیاہ لباس پہن رکھے ہیں اور احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

بے چارہ کی زمین بند ہو گئی

یہ بھی دیکھیں

ح

آئی ایس آئی کی سازش!!!
 
Top