سید زبیر
محفلین
16 اگست 2013 کو سکندر نامی شخص نے اسلام آباد شام ساڑھے پانچ بجے سے رات گیارہ بجے دونوں ہاتھ میں سیمی آٹومیٹک بندوقیں لے کردو بچوں کو ڈھال بنا کر پورے شہر کو یر غمال بنائے رکھا مطالبہ اسلامی نظام کا تھا
14 اگست 2014 سے پی ٹی آئی اور ٹی اے پی نے خواتین اور بچوں کی انسانی ڈھال بناکر پورے ملک کو یر غمال بنا لیا کہ حکومت مستعفی ہو جائے ۔ وقت کی نزاکت دیکھیں کہ اس وقت پاکستان کی افوج ایک طرف ضرب عضب میں مصروف عمل ہیں تو دوسری طرف کبھی کوئٹہ کے ائر بیسز پر حملے ہو رہے ہیں آج پسنی میں پی اے ایف کے راڈار پر حملہ ہوا ۔ باجوڑ میں وین میں دھماکہ سے دو خواتین اساتذہ اور ایک بچہ شہید ہو گئے ۔ یہ پاکستان کے Pied piper of Hamlen میرے بچوں کو کہاں لے کر جارہے ہیں ۔ نواز حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ان کا احتساب بھی ضروری ہے ۔ مگر ایسے وقت میں فوج کو قوم کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہاں قوم پر سول نا فرمانی کی دھمکی دے کر خود کش حملے کرنے میں مصروف ہیں فخریہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ یورپ کے اخبارات کے صرحہ اول پر سول نا فرمانی کی خبر چھپی ہے اس سے ملکی معیثیت جسے پہلے ہی چوہوں نے نقصان پہنچایا اس عمل سے کیا اثر پڑے گا ۔ کاش قائد اعظم ہی کے لائحہ عمل سے بصیرت حاصل کر لیتے ۔ مگر یہ تو لُڈیاں ڈالنے میں لگے ہوئے ہیں ۔