17 مئی ایک خوشگواردن!

arifkarim

معطل
آج ہمنے دھوم دھام سے ناروے کے جشن آزادی میں شرکت کی۔ سڑکوں پر رش اتنا تھا جیسا کہ پورا شہر امڈ آیا ہو۔ نارویجن قوم اپنا جشن آزای 17 مئی 1814ء کے حوالے سے مناتی ہیں جب اس ملک کا پہلا اور متفقہ آئین ترتیب دیا گیا۔ یہ جشن آزادی اس لحاظ سے باقی ممالک سے منفرد ہے کیونکہ اسمیں فوج یا سیاسی قیادت کونہیں بلکہ "بچوں" کو سر پر بٹھایا جاتا ہے۔ جی ہاں 17 مئی اس قوم کی نئی پود کا دن ہے ، جسکے آباؤاجداد نے ایک خود مختار آئین قائم کرکے قوم کوحقیقی جمہوریت و آزادی سے روشناش کروایا۔
اس دھاگے میں صرف اپنے "درامن" شہر کی کچھ جھلکیاں پیش کر رہا ہوں:
1-2.jpg

مختلف اسکولز کے اپنے میوزک بینڈز ہوتے ہیں۔ جو کہ عام مارچ پاسٹ میں اسکو بجاتے ہیں۔

2-1.jpg

امسال ہر غیر ملکی کو اپنے علاقائی لباس میں جشن آزادی منانے کی اجازت تھی!

3-1.jpg

کالج سے فارغ ہونے والے طلبا یکم مئی سے 17 مئی تک اپنا خاص جشن مناتے ہیں

4-1.jpg

سنٹر کا ایک منظر!​
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ عارف یہ سب شریک محفل کرنے کا۔

لیکن آپ نے بہت مختصر شریک محفل کیا ہے۔
 
Top