1973 میں بذریعہ سڑک راول پنڈی سے مکہ مکرمہ کے سفر کی ایک منفرد داستان۔ آن لائن فارمیٹ میں۔

ھشام نجم

محفلین
معزز ممبران،
میرے خاندان کے ایک بزرگ نے 1973 میں حج کا سفر بذریعہ سڑک طے کیا، اور اس دو ماہ کے سفر کی داستان انہوں نے خود تحریر بھی کی۔
حال ہی میں انہوں نے میری ذمہ داری لگائی کہ میں اس سفرنامہ کو کتابی شکل دوں اور شائع کرواں۔ لیکن میں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے سفر نامے کو آن لائن شائع کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ لہذا آپ کی خدمت میں پیش ہے:
Hajj Safarnama 1973 - Alay Ahmad Zaidi

برائے مہربانی اپنے خیالات کا اظہار ضرور کیجئے گا۔

تعارف سفرنامہ:
ہمارا یہ کارواں؁1972کی دسمبرکو 6 افراد اور 1 کار پر مشتمل حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوا۔ سفر کا آغاز جی ٹی روڈ راولپنڈی سے برستا سڑک ہوا ۔ سڑک کے راستے ہم افغانستان ، ایران ، عراق ، کویت اور بلاآخر اپنی منزل سعودی عرب پہنچے ۔ راستے میں ہم سَر سبز پہاڑوں ، برف پوش چٹانوں ، خون جما دینی والی سرد ہواؤں ، پر خطر راستوں اور تپتی ریت کے صحراوں سے گزارتے ہوئے بارگاہ الہی میں حاضر ہوئے۔ ہر سفر کی طرح اِس سفر میں بھی کچھ مشکلات دَر پیش آئیں۔ ان مشکلات میں ہماری مدد اللہ تعالی کی ذات نے اپنے نیک بندوں کے ذریعے ہماری فرمائی ۔ انہیں نیک بندوں میں سے ایک شخصیت عبدالستار ایدھی مرحوم کی بھی ہے ( اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے ) ۔ سفر کے دوران حوادث اور ہماری سواری نے بے پناہ مشکلات حائل کیں ،مگر اللہ کے گھر کے ان مہمانوں کی آمدکے انتظامات اللہ ہی کی جانب سے ترتیب شدہ تھے اور عام حالات میں ناممکن نظر آنے والے اس حج کے سفر نے اپنے احسن انجام کو ہی پہنچنا تھا۔

ہمارا یہ سفر دو مہینوں پر محیط رہا اور اپنے اختتام پر بے پناہ یادیں اور زندگی بھر یاد رہ جانے والے تجربے دے گیا۔ اس سفر کی داستان آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
واسلام،​
آل احمد زیدی

حج کے سفر کا نقشہ
مندرجہ ذیل نقشہ ایک حقیقی اندازے سے ترتیب دیا ہے۔
UtVtEmM.png


سفرنامہ سے متعلق ٹیکنیکل آراء بھی ضرور دیجئے گا۔
میری درخواست ہے، اگر ممکن ہو سکے تو اس لڑی کو صفہ اول پر کچھ عرصہ کے لیے پن کردیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔

یہ ویب سائٹ گوگل کے مٹیریل ڈیزائین فریم ورک پہ بنائی گئی ہے۔ یہ ایک اسٹیٹک سائٹ ہے جو پیلیکن سائٹ جنریٹر پر بنائی گئی ہے۔ ھوسٹنگ گوگل فائر بیس پر کی گئی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خطرات سے پُر ہے یہ سفر نامہ، گاڑی جگہ جگہ خراب ہوتی رہی، اور ایدھی صاحب جگہ جگہ فرشتے کے روپ میں ظاہر ہوتے رہے، واقعی حیرت انگیز۔ آپ کے بزرگ مشفق محترم زیدی صاحب کے لیے ہدیۂ تبریک۔
 

ھشام نجم

محفلین
خطرات سے پُر ہے یہ سفر نامہ، گاڑی جگہ جگہ خراب ہوتی رہی، اور ایدھی صاحب جگہ جگہ فرشتے کے روپ میں ظاہر ہوتے رہے، واقعی حیرت انگیز۔ آپ کے بزرگ مشفق محترم زیدی صاحب کے لیے ہدیۂ تبریک۔
بہت عمدہ ۔ آپ کے تبصرے نے کافی حد تک سفرنامہ کے دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔:)
 
ان شاء اللہ وقت نکلنے پر ضرور مطالعہ کروں گا۔
اگر ویبسائٹ کے علاوہ پی ڈی ایف اور ای بک بھی بنا لی جائے تو لوگوں کو پڑھنے میں زیادہ آسانی رہے گی۔
 

ھشام نجم

محفلین
ان شاء اللہ وقت نکلنے پر ضرور مطالعہ کروں گا۔
اگر ویبسائٹ کے علاوہ پی ڈی ایف اور ای بک بھی بنا لی جائے تو لوگوں کو پڑھنے میں زیادہ آسانی رہے گی۔
آپ کی رائے کا شکریہ۔ میں پی ڈی ایف کے لنک کا بندوبست کرتا ہوں۔ اس طرح فونٹ کا مسئلہ بھی باقی نہ رہے گا، اور لوگ جمیل نوری نستالیق میں بھی پڑھ سکیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
ای بک بنانے کا میرا ذمہ۔ میری مستند سائٹ ہے ہی۔ لیکن اگر ایک ساتھ سارے صفحات کی واحد فائل مل سکے تو۔ یہ فائل مجھے ذاتی مراسلے میں بھیج دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ذاتی مراسلہ نہیں، کوائف نامے میں گوگل ڈرائیو کا لنک دیا گیا ہے۔ اس سے محفل کے دوسرے اراکین بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں میرے کوائف نامے کے صفحے پر جا کر۔
 
Top