اقبال جہانگیر
محفلین
فیصل آباد (ویب ڈیسک) 20 عورتوں سمیت 80 سے زائد خود کش بمباروں کو ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے لئے تیار کئے جانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ ا داروں کی رپورٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ملا فضل اللہ کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کی گئی جس میں دہشت گرد تنظیم سے وابستہ جیدار گروپ کے امیر ابراہیم نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ آرمی اور ایف سی کیمپ بھی خود کش بمباروں کا ہدف ہوسکتے ہیں۔ خود کش بمبار عورتیں گرلز کالجز اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کرسکتی ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/faisalabad/29-Dec-2014/177918