2016 کی محبت

یوسف سلطان

محفلین
یہ 20 اگست 2016 بروز ہفتہ کی بات ہے
جب میں شام کو گھر میں داخل ہوا تو میری سب سے پہلی نظر اسی پہ پڑی اور اس کی خوبصورتی دیکھ کر میں دنگ رہ گیا ۔ سبحان اللہ بنانے والے نے بھی کمال کر دیا
میرا دل تھا کہ بس اسی کی طرف کھنچا جا رہا تھا ۔
میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پہلی نظر میں مجھے اس سے اتنی شدید محبت ہو جائے گی،
بس پھر کیا تھا میں دن رات اس کی خدمت و رضا میں مگن ہو گیا کیوں کہ مجھے اماں نے بتایا کہ بیٹا یہ ہمارے پاس صرف 15 بیس دن کی مہمان ہے،
یہ سوچ کر ہی میرا دل بیٹھ جاتا کہ اتنی جلدی وہ رخصت ہو جائے گی ۔۔
رات کے وقت میری چارپائی بالکل اس کے قریب ہوتی ۔ میں رات بھر اسے اپنی شاعری سناتا رہتا لیکن وہ بالکل چپ کر کے میرے پاس بیٹھی رہتی ۔۔
جیسے جیسے اس کے جانے کے دن قریب آ رہے تھے میرا دل تھا کہ ڈوبا جا رہا تھا،
میرے پاس کوئی ایسا بہانہ اور چارا نہیں تھا کہ میں اسے ایک دن بھی اضافی اپنے پاس روک سکتا
میری دن بھر کی مشقت اس وقت بالکل ختم ہو جاتی جب رات کو وہ میرے سرہانے کے پاس آ کر بیٹھ جاتی،
جب کبھی رات کو مجھے اونگھ آتی تو وہ فوراََ اپنا منہ میرے پاس کرتی اور ایسے پیار سے سانس لیتی کہ میں ایک جھٹکے سے اٹھ جاتا،
بس کل کا دن باقی ہےپرسوں اس نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا ہو جانا ہے
کیوںکہ
اس گائے کی قربانی ہم نے عید کے پہلے دن ہی کرنی ہے
میری پیاری گائے آئی لو یو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالک وٹو
 
Top