مین بھی لگے ہاتھوں شہیدوں مین نام لکھوا ہی لوں
١) کراچی کا پرانا نام کیا تھا؟
کولاچی
کلانچی
کلاچی
٢) نئی تعیر شدہ قومی یادگار کس شہر میں بنائی گئی ہے؟
اسلام آباد
لاہور
کراچی
٣) اسلام آباد کو کب دارلخلافہ بنایا گیا تھا؟
١٤ اگست ١٩٥٩
یکم اگست ١٩٦٠ ( مین نے آنکھین بند کر کے جہاں cursor لگا وہی سلیکٹ کر دیا
١٥ جون ١٩٥٨
٤) پرچم ہلالِ استقلال کا ڈیزائن کس پاکستانی نے تیار کیا تھا؟
اقبال احمد خان
امیر الدین قدوائی
رحمت علی خان
٥) قیامِ پاکستان کا مقصد کیا تھا؟
اسلامی معاشرے قیام
جمہوریت کا قیام
مشرف کی اجارہ داری ( ہا ہا ہا پر آپ نے اسے فوج کی اجاہ داری کہنا تھا نہ کہ بش رف کی)
٦) “یوم الفرقان“ تاریخ پاکستان میں کس تاریخ کو کہا جاتا ہے؟
٢٣ مارچ ١٩٤٠
١٤ اگست ١٩٤٧ ( جب جواب پوسٹ کرینگی تو آپ سے التماس ہے کہ اس کا پس منظر بھی بتائیے گا پلیز، کہ مجھے جواب تو کیا سوال کا بھی صحیح سے پتہ نہیں)
١٥ مارچ ١٩٧٠
٧) شلوار قمیض کو پاکستان میں قومی لباس کی حیثیت کب دی گئی؟
یکم نومبر ١٩٨٠
یکم دسمبر ١٩٨١
یکم ستمبر ١٩٨٢
جب دینی ہو گی تب دے دی ہو گی۔ مجھے تکا مارنا بھی نہیں آرہا
یہاں۔ چلو انی منی کر کے دیکھتی ہوں
٨) قراردادِ پاکستان کی تائید سب سے پہلے کس عورت نے کی تھی؟
بیگم مولانا محمد علی جوہر
بیگم جہاں آراء شہنواز
فاطمہ علی جناح
٩) مینارِ پاکستان کی بلندی بتائیے؟
١٩٦ فٹ ٦ انچ
٣٠٢ فٹ ٥ انچ
٢٥٠ فٹ ٣ انچ
١٠) مینارِ پاکستان کی تعمیر کے لیے رقم کا انتظام کس ادارے نے کیا تھا؟
حکومت نے
عوام نے
طلباء نے
١١) کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ مینارِ پاکستان کی تعمیر کی کل لاگت کتنے لاکھ روپے تھی؟
٧٥ لاکھ روپے
٥٠ لاکھ روپے (جی بلکل بتا سکتے ہین۔اوشش بتا سکتے ہیں )
٢٥ لاکھ روپے
١٢) مینارِ پاکستان کس باغ میں تعمیر ہوا ہے؟
لیاقت باغ
اقبال پارک (منٹو پارک)
فاطمہ جناح پارک
١٣) قیامِ پاکستان کے بعد پہلی یونیورسٹی کونسی قائم ہوئی؟
کوئٹہ یونیورسٹی
پشاور یونیورسٹی
کراچی یونیورسٹی
١٤) قائداعظم کتنے عرصے تک پاکستان کے گورنر جنرل رہے؟
یہ آسان ہے۔ یہ خود سے بتائیں۔
ایک سال 1947 سے لیکر 11 ستمبر 1948
١٥)کیا آپ ان شخصیت کا نام بتا سکتے ہیں؟
مولانا محمد علی جوہر
اے۔ کے فضل الحق (ویسے انکی شکل میرے کسی رشتہ دار سے بھی مل رہی ہے۔ پر کس سے
چوہدری خلیق الزماں