25 روٹیاں

ایک سرکس کمپنی نے کسی شہر میں ڈیرے ڈالے تو انھیں علم ہوا کہ یہاں ایک صاحب ایک وقت میں 25 روٹیاں کھا لیتے ہیں۔ انھوں نے رابطہ کیا اور ان صاحب کو اپنی سرکس میں پرفارم کرنے کے لیےآمادہ کر لیا۔

پہلے روز پہلا شو ہوا تو صاحب نے اپنی پرفارمنس کی باری آنے پر 25 روٹیاں کھا کر دکھائیں۔ تین گھنٹے بعد دوسرا شو شروع ہوا تو ان صاحب نے پھر 25 روٹیاں کھائیں۔ جب تیسرا شو شروع ہوا تو روٹیوں والے صاحب کہیں دکھائی نا دیں۔ مالکان نے دائیں بائیں بندے دوڑائے جو ڈھونڈتے ڈھونڈتے ان کے گھر جا پہنچے تو کیا دیکھا کہ موصوف بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔

سرکس والوں نے کہا کہ چلو بھائی شو کا ٹائم ہو رہا ہے تو بولے۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
میں اب شو ہی کرتا رہوں، روٹی شوٹی نا کھاؤں۔ :heehee:
 
Top