ذرا ناموں
عباس-علی-اعوان
اور
محمد -عباس-اعوان
پر بھی روشنی ڈالیں
آداب
:)
سب ناموں کو الگ الگ دیکھنا ہوگا۔
محمد تو سب سے اچھا نام ہے ۔ اثر اچھے اخلاق ۔ :thumbsup2:
علی بھی بہت اچھا نام ہے غالباً نام کے اثر میں گرمی ہے۔
عباس اچھا نام ہے اثرات نامعلوم :(
اعوان نام کے اثر کا علم نہیں البتہ اس میں نسل اثرات کو دیکھنا چاہئے
آپ کو زیادہ تر کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
 

نور وجدان

لائبریرین
سب ناموں کو الگ الگ دیکھنا ہوگا۔
محمد تو سب سے اچھا نام ہے ۔ اثر اچھے اخلاق ۔ :thumbsup2:
علی بھی بہت اچھا نام ہے غالباً نام کے اثر میں گرمی ہے۔
عباس اچھا نام ہے اثرات نامعلوم :(
اعوان نام کے اثر کا علم نہیں البتہ اس میں نسل اثرات کو دیکھنا چاہئے
آپ کو زیادہ تر کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

یعنی آپ کو مجھے بتانا مقصود نہیں ہے :(
 

آوازِ دوست

محفلین
آپ کے نام کے بارے میں جتنا علم تھا عرض کر دیا۔ "نور" میں "ن" کو بارے میں جانتا ہوں کہ اس کی جانب لوگ کشش رکھتے ہیں۔ :)
آپ نے نام کے آخر میں ہ کی بابت بھی کُچھ ایسا ہی انکشاف کیا تھا شائد یا وہ مخصوص لوگوں کے لیے تھا :)
 

arifkarim

معطل
میری رائے ہے کہ غیر مرئی علوم انہیں کہنا چاہئے کہ جنہیں بغیر حواس خمسہ کے حاصل کیا جا سکے۔
کیا علوم کا دار و مدار انسانی" رائے" سے قائم ہوتا ہے؟

انسان دو چیزوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ ایک مادی جسم اور دوسرا روح ۔سارے غیر مرئی علوم کا تعلق صرف روح سے ہے یا اس میں دوسرے عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں اس کے بارے میں میں قطعی طور پر نہیں کہ سکتا لیکن دو علوم یقیناً ایسے ہیں جن کا تعلق روح سے ہے۔ ایک ہے خواب اور دوسرا استخارہ۔
خواب دیگر حیوانات کو بھی آتے ہیں۔ کیا ان میں بھی انسان کی طرح کی روح ہوتی ہے؟

1- وہ خواب جن کی تعبیر ہوتی ہے۔ ان خوابوں سے حاصل ہونے والا علم روح کے ذریعے ملتا ہے۔ ایسے خوابوں میں انسان کے ماضی ، حال یا مستقبل کے بارے میں اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے اشارہ ملتا ہے۔ خوابوں کی تعبیر کے لئے سب سے مستند کتاب علامہ ابن سیرین کی کتاب تعبیرالرویا مانی جاتی ہے۔ بہر حال خواب کی تعبیر بیان کرنا ایک مکمل فن ہے اور اتنا آسان کام نہیں۔
آپکو کیسے پتا کہ فلاں خواب روح کی طرف سے ہے اور فلاں نہیں؟

2- دوسرے وہ خواب جوعموماً خرابئ صحت کی بنا پر ہوتے ہیں اور ان کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔
جی یہی جاننا ہے کہ صحت کی خرابی والے خوابوں کا ادراک کیساہوتا ہے؟

3- وہ خواب جو کسی خیال کے انسانی ذہن پر چھائے رہنے کی وجہ سے انسان اسی خیال کو خواب میں دیکھتا ہے ان کا بھی کوئی مطلب نہیں ہوتا۔
مثلاً اگر کسی کی شادی ہو رہی ہو اور وہ اپنی آنے والی زندگی سے متعلق کوئی سچا خواب دیکھ لے مگرصرف اس وجہ سے اسکی تعبیر نہ پڑھے کہ اسکے دل پر وہ لڑکی چھائی ہوئی تھی؟ :)

استخارہ: انسان کسی کام کا ارادہ کرے مگر اسے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں ذہنی کشمکش کا شکار ہو تو ایسے موقع پر انسان کو اللہ تعالی سے مشورہ مانگنا چاہئے کہ اس کے لئے کونسا کام مناسب رہے گا۔ مثلاً کسی سے شادی یا کوئی کاروبار وغیرہ، اس مشورہ مانگنے کے عمل کو استخارہ کہتے ہیں۔ اس کے بارے میں کچھ تفصیل یہاں موجود ہے۔ استخارہ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن دئیے گئے ربط میں طریقہ اختیار کرنا بہتر ہے۔
استخارہ درحقیقت بذریعہ دُعا اپنے دل کی تسلی کا ایک طریقہ ہے۔

ناموں کے اثرات: انسان کی شخصیت پر بہت سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں ان میں سے ایک نام بھی ہے۔ غالباً اس بارے میں ایک مکمل علم بھی موجود ہے لیکن میں نے ذاتی طور پر اس بارے میں تحقیق شروع کی اور جاننے کی کوشش کی کہ کون سے نام کے کیا اثرات ہوتے ہیں اور کچھ ناموں کے اثرات کا سراغ بھی لگایا۔
فضول بات ہے۔ کئی انسان اپنی زندگی میں کئی بار اپنے نام بدلتے ہیں۔ انکی زندگی پر تو اس تبدیلی نام کی وجہ سے کوئی فرق پڑتے نہیں دیکھا ہم نے۔

الحمدللہ میں کسی حد تک ان تینوں علوم سے فائدہ اٹھا چکا ہوں۔
مثلاً کیسا فائدہ؟

حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ :) نایاب بھائی تو خود روحانی علوم سے بے حد اٹھا چکے ہیں بلکہ اس معاملے میں بہت آگے ہیں۔ چاہیں تو ہمزاد والا دھاگہ چیک کر لیں :)
وہ دھاگہ تو مذاق تھا۔ :)

1- خوابوں میں معاملے میں تو بہت خوشگوار تجربات رہے :) کیونکہ اگر اچھا خواب ہو تو دل کو تسلی و اطمئنان ہوجاتا ہے اور خوشی ہوتی ہے اور اگر برا خواب ہو یعنی ایسا خواب جس سے اندازہ ہوتا ہو کہ کوئی مصیبت یا تکلیف آنے والی ہے تو انسان توبہ و استغفار اور صدقہ کرکے رب کی ناراضی سے بچنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
علم تعبیر الرویا کی رو سے اچھا اور برا خواب اسکی تعبیر پر منحصر ہے نہ کہ اس بات پر کہ آپکو یہ کیسا "محسوس" ہوا :)

ایک دلچسپ بات شئر کرنا چاہوں گا کہ خوابوں کی تعبیر پر صرف مسلمان ہی یقین نہیں رکھتے بلکہ ایک دفعہ ایک نصرانی (عیسائی) سے بات ہورہی تھی تو اس نے بھی خوابوں کی تعبیر پر یقین کا اظہار کیا بلکہ اس نے خواب کی ایک قسم کی وہی تعبیر بتائی جس پر ہم مسلمان یقین رکھتے ہیں۔ وہ ایسے تھا کہ اس نے کہا کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ مر گیا ہے یا مر رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی شادی ہوگی اور اگر دیکھے کہ وہ دلہا یا دلہن بنی ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ مرنے والا ہے۔ اور ہم مسلمان اگر اپنی خوابوں کی تعبیر کی کتاب میں دیکھیں تو شادی یا موت کی تعبیر بھی تقریباً یہی لکھی ملتی ہے۔
یعنی خواب اور انکی تعبیر کا تعلق بھی پھر ایمانیات سے ہے۔ جو انسان خوابوں کو اس شکل میں نہیں دیکھتا جیسا کہ ایک مذہبی شخص دیکھتا ہے تو وہ انکا کیا مطلب لے گا؟ مغرب میں کئی مثالیں ہیں جہاں سائنسدانوں نے خواب سے رہنمائی پا کر شہرہ آفاق ایجادات کی۔ جن میں سلائی مشین کی ایجاد ،آئن اسٹائن کی طبیعاتی تھیوریز اور ڈیسکارٹس کا سائنسی طریقہ شامل ہے:
http://www.cracked.com/article_20498_5-famous-things-you-wont-believe-were-invented-in-dreams.html

2- استخارہ کرنے کے حوالے سے عرض ہے کہ میں نے اہم مواقع پر استخارہ کیا اور کسی اور سے کروایا بھی ، مثلاً شادی سے پہلے، ایک دفعہ گاڑی لینے سے پہلے :) اور ایک دفعہ ایک دوسری کمپنی میں جاب کرنے کے حوالے سے ۔ الحمدللہ اچھی رہنمائی ملتی رہی۔
متفق! استخارہ کی برکات سے تو ہم نے خود کئی بار فائدہ اٹھایا ہے۔

3- ناموں کی اثرات کی تحقیق کے لئے میرا طریقہ کار یہ رہتا رہا ہے ۔ کہ ایک ہی نام کے مختلف افراد کی شخصیت پر غور کیا جائے۔ ان سب افراد میں جو مشترکہ صفت ہوگی وہ صفت اس کے نام کے اثرات کی وجہ سے ہوگی اسی بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کیونکہ ان سب میں مشترکہ چیز تو ان کا نام ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے کہ وہ مشترکہ صفت ان کے ماحول کی وجہ سے تو نہیں پائی جا رہی اور نام کا اس میں دخل نہیں۔ اس لئے دو کی بجائے زیادہ افراد جن کا ایک ہی نام ہو ان سب پر غور کر کے ان کی مشترکہ صفت ڈھونڈ کر نام کے اثرات اخذ کئے جا سکتے ہیں۔
فضول بات۔ ناموں کا انسانی زندگی پر کوئی اثر نہیں۔ یہ علم الاعداد، پامسٹری اور علم نجوم کی طرح کی بدعت ہے جو اسلامی دنیا میں کہیں اور سے آئی ہے۔

کافی ناموں پر تحقیق کی لیکن عقیدے کے علاوہ جس نام کے سب سے اچھے اثرات کا میں نے مشاہدہ وہ نام تھا "محمد" اور اس نام کی نمایاں صفت جو میں نے دیکھی وہ تھی اچھے اخلاق۔ :)
مضحکہ خیز! دنیا کے بڑے بڑے دہشتگردوں اور وحشی صفت انسانوں کا نام محمد تھا اور ہے۔ کسی کا نام بدل دینے سے اسکی صفات تبدیل نہیں ہو جاتیں :)

آپکے نام پر تحقیق نہیں کی لیکن آپ کا نام مجھے سننے میں بہت بھلا لگتا ہے۔
البتہ آپ کے نام کے شروع میں جو "ن" ہے وہ بہت اہم ہے۔ اس میں کافی کشش ہوتی ہے۔
جیسے آپکے نزدیک "ن" لیگ بہت پر کشش ہے :)

نایاب صاحب کو یاد کرنے کی وجہ اُن کی جُملہ مشاغل میں دلچسپی کا علم ہی تھا۔ شادی اور موت کو آپ نے جیسے لازم و ملزوم کردیا ہے اُس نے یقین جانئے جی خوش کردیا ہےلیکن کیا کیا جائے کہ لوگ اِسے حق جانتے تو ہیں مگر حق مانتے نہیں :)
لوگ ایک لایعنی بات کو حق کیوں جانیں گے؟

آپ کا نام بہت اچھا ہے اور اِس میں لفظ شیخ کی شمولیت اِسے نظرِبد سے بچانے کا اضافی فائدہ رکھتی ہے :)
ہاہاہا! یعنی بقول آپکے عربی شیخوں کو "نظر" نہیں لگتی انکے نام کی بدولت؟ ہاہاہا!

ایک بات کا ذکر کرنا میں بھول گیا تھا۔
شخصیت پر اس نام کے اثرات زیادہ ہوتے ہیں جس نام سے اس شخص کو پکارا زیادہ جاتا ہو۔ مثلاً اگر کسی کا نام جاوید علی ہے مگر نک نیم "ببلو" ہے اور زیادہ تر اسے ببلو ہی کہا جاتا ہے تو پھر "جاوید علی" کی بجائے "ببلو" کے اثرات زیادہ ہونگے۔
اب نور سعدیہ شیخ کا اصل نام جو بھی ہے ان کو زیادہ تر جس نام سے پکارا جاتا ہے اسی نام کے اثرات دیکھنا ہونگے۔ :)
لا یعنی من گھڑت باتیں جن کا کوئی سر متھا نہیں :)

آپ کو زیادہ تر کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
جب ہم سے ملاقات ہوئی تھی تو اسوقت عباس ہی کے نام سے پہچانے گئے تھے۔ نام کے مطابق شیعہ مسلک لگتا ہے :)
 

زیک

مسافر
ایک دلچسپ بات شئر کرنا چاہوں گا کہ خوابوں کی تعبیر پر صرف مسلمان ہی یقین نہیں رکھتے بلکہ ایک دفعہ ایک نصرانی (عیسائی) سے بات ہورہی تھی تو اس نے بھی خوابوں کی تعبیر پر یقین کا اظہار کیا
جاہل تو ہر مذہب میں ہوتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
لئیق احمد نے غالباً اپنی شادی سے قبل بھی استخارہ ہی کروایا تھا۔ اسکے حال احوال بھی لگے ہاتھوں معلوم کر لیتے :)
شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ میں تو یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ خدا کی پٹرول اور کلائمیٹ چینج کے بارے میں کیا رائے ہے۔
 

آوازِ دوست

محفلین
آپ کے نام کے بارے میں جتنا علم تھا عرض کر دیا۔ "نور" میں "ن" کو بارے میں جانتا ہوں کہ اس کی جانب لوگ کشش رکھتے ہیں۔ :)
ویسے آپس کی بات ہے ہم کوڑھ ذوق لوگوں کے لیے نصیبو لال تو اِس میرٹ پر پورا نہیں اُترتی
 

آوازِ دوست

محفلین
کیا علوم کا دار و مدار انسانی" رائے" سے قائم ہوتا ہے؟
عارف کریم صاحب خوشی ہوئی کہ اپنی دیانتدارانہ ریٹنگ کے ساتھ ساتھ آپ اپنے موقف کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ آپ علوم اور انسانی رائے کے مابین کیا تعلق محسوس کرتے ہیں ہائیپو تھیسس یا مفروضہ کیسے قائم کیا جاتا ہے؟ ایک ایسا انسان جو محض اختلاف کرے اور اُس کی کوئی رائے نہ ہو یا اُس کی رائے سے کوئی با شعور آدمی متفق نہ ہو سکے آپ اُس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں :)
 
ویسے آپس کی بات ہے ہم کوڑھ ذوق لوگوں کے لیے نصیبو لال تو اِس میرٹ پر پورا نہیں اُترتی
الحکم للاکثر :) ۔ آپ کو نصیبو نہیں پسند لیکن بہت سے لوگوں کو پسند بھی ہے۔ :)
انسان کی شخصیت پر صرف ایک چیز کے اثرات نہیں ہوتے۔ ایک تو انسان کچھ صفات لیکر پیدا ہوتا ہے۔ اس کے بعد گھر کا ماحول ، سکول کالج تعلیم دوستوں کی صحبت وغیرہ بہت سے عوامل انسان کی شخصیت بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں ان میں سے ایک عامل انسان کا نام ہے۔
ایک ہی انسان میں اگر ایک عامل جیسے نام کا ن انسان کی طرف لوگوں کو کھینچتا ہو تو ممکن ہے بدمزاجی کی صفت لوگوں کو اس سے دور کرتی ہو یہ دوسرا عامل ہوا۔ :)
 

آوازِ دوست

محفلین
مثلاً اگر کسی کی شادی ہو رہی ہو اور وہ اپنی آنے والی زندگی سے متعلق کوئی سچا خواب دیکھ لے مگرصرف اس وجہ سے اسکی تعبیر نہ پڑھے کہ اسکے دل پر وہ لڑکی چھائی ہوئی تھی؟
لئیق صاحب کے مطابق تو پھر اُسے باقی تیاریاں چھوڑ کر اپنی وصیت لکھوانے کی فِکر کرنی چاہیے تاہم ہمارا ناقص تجربہ یہ بتاتا ہے کہ مذکورہ حالات میں خواب اتنے سیلف ایکسپلینیٹری ہوتے ہیں کہ آپ اُن کی تشریح کے لیے کامن سینس کی فضول خرچی سے بھی بچ سکتے ہیں :)
 

نور وجدان

لائبریرین
کبھی ذات کو موضوع بنا لیجیے اور کبھی نام کو۔۔شناخت یعنی ظاہری شناخت کو کس طرح ملا دیا جاتا ہے. ایک نام جس کو اثبات ہے وہ ہے اللہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔. نام میں کیا رکھا ہے، کام کرو کہ اس میں رکھا ہے اصل اثر
 
آخری تدوین:
Top