آپ نے لکھا ہے کہ ٹیوشن بھی دیتے ہیں تو پھر؟
کیا ٹائمنگ اور فیسز ہونگی ؟
ٹیوشن بھی اپنے گھر پر دیتا ہوں مگر صرف ایڈوانس درجے کی، بنیادی نہیں۔ وہ اداروں میں سستی دستیاب ہے۔ میں فیس نسبتآ زیادہ لیتا ہوں کیونکہ میں نے اداروں کی نسبت کم وقت میں زیادہ بتانا ہوتا ہے اور وہ بھی طالب علم کی مرضی کے ٹاپکس ہوتے ہیں۔
میں کلک، ان پیج، کورل ڈرا، فوٹو شاپ، السٹریٹر کے لئے : 200 فی گھنٹہ ۔۔۔ 1000 فی ھفتہ۔۔۔ 3000 فی مہینہ وصول کرتا ہوں۔
3ڈی میکس کے لئے: 400فی گھنٹہ ۔۔۔ 2000 فی ھفتہ۔۔۔ 7000 فی مہینہ وصول کرتا ہوں۔
3 ڈی میکس کا وی رے ایڈوانس رینڈرنگ 3 ماہ مدت کا کورس : فیس گھر پر 15000 اور آن لائن 20،000
نوٹ: یہ صرف فیس بتائی ہے۔۔۔ سیکھنے کوئی ایک آدھ ہی سال بھر میں آتا ہے کبھی وہ بھی فیس سن کے بھاگ جاتا ہے۔
الحمدللہ! میرےاردو زبان میں گرافکس کے ویڈیو ٹیوٹوریلز کےپہلے 14 ٹائٹل کراچی کے ایک ادارے نے ملک گیر سطح پرگذشتہ چند سالوں میں ریلیز بھی کئے تھے۔اب صرف پرانا سٹاک ہی مارکیٹ سے کسی کو ملے گا ، اگر کسی کو نہ ملے یا ریلیز نہ ہونے والے ٹائٹل کوئی چاہے تو ملک بھر میں کوریئر کے ذریعے مجھے براہ راست پیسے ایڈوانس بھیج کر منگوا لیتے ہیں۔ یہی سلسلہ کچھ چل رہا ہے۔
باقی میری سستی، نالائقی ہے کہ بہت سا کام کرنےکو رکھا ہے مگر موڈ کے بغیر بھلا کیسے ہو؟ اللہ تعالیٰ نے زندگی، ہمت اور توفیق دی تو یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔۔۔ ان شاء اللہ!
دعاؤں میں یاد رکھیں، خوش رہیں۔
محمد عاصم جنید
پوسٹ کی گئی تصاویر میں نظر آنے والا فرنیچر اور دیگر اشیا اگر آپ نے خود ماڈل کئے ہیں تو انہیں turbosquid پر بیچا جا سکتا ہے. اضافی آمدن کے لئے
یہ بهی ٹرائی کیا آپ نے ؟؟
میں ماڈلنگ کم کم ہی کرتا ہوں۔ میرا زیادہ رجحان لائٹنگ، رینڈرنگ کی طرف ہے۔ کئی سائٹس پر بیچ سکتے ہیں مگر میں صرف DEVIANTART پر ہی آفر کر دیتا ہوں اگر کرنی ہو۔
سیل کرنے والی سائٹس باقاعدہ ماڈلنگ کرنے والوں کے لئے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔