30 مارچ، فورم اپگریڈ کی تاریخ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے محفل فورم کی اپگریڈ سے متعلق آپ دوستوں کو پہلے آگاہ کر دیا تھا۔ اگر سب کچھ پلان کے مطابق کام کرتا ہے تو ہم انشاءاللہ کل بروز منگل 30 مارچ کو محفل فورم کو وی بلیٹن فورم سوفٹویر کے ورژن 4 پر اپگریڈ‌ کر دیں گے۔ فورم اپگریڈ کے وقت میرے حساب سے جرمنی میں شام ہوگی، امریکہ میں دوپہر ہوگی اور پاکستان میں رات ہوگی۔ اپگریڈ کے دوران فورم ڈاؤن رہے گی۔ ہماری کوشش تو یہی ہوگی کہ فورم کو جلد از جلد اپگریڈ کرکے واپس آن لائن لے آیا جائے، لیکن اس کام میں کئی گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی آپ پاکستان کے وقت کے مطابق کتنے بجے کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں جرمنی کے مقامی وقت کے اعتبار سے تقریباً 5 بجے کام کے آغاز کا ارادہ رکھتا ہوں۔ پاکستان میں اس وقت 8 بجے ہوں گے۔
 
محفل کی وی بلیٹن 4 پر اپگریڈ 30 مارچ 2010 کو متوقع ہے۔ اپگریڈ کی شروعات کے وقت مختلف ممالک میں درج ذیل وقت ہو رہا ہوگا۔


جی ایم ٹی - لندن: 3:00 بجے شام
ای ڈی ٹی - امریکہ: 11:00 بجے صبح
پاکستان: 8:00 بجے شام
ہندوستان: 8:30 بجے شام
سعودی عرب: 6:00 بجے شام

دوسرے ٹائم زون والے احباب جی ایم ٹی سے اپنا اسٹینڈرڈ فرق شامل کرکے وقت کا حساب لگا سکتے ہیں۔

اپگریڈ میں دو سے چار گھنٹے کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ بعض حالات میں یہ دورانہ اس سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس دوران محفل کا مینٹینینس پیج دکھائی دیگا۔ احباب سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپگریڈ کے متعینہ وقت کے بعد کم از کم دو تین گھنٹے دانستہ محفل ایکسس کرنے سے اجتناب برتیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت فورم کے تمام ہیک ڈس ایبل کر دیے گئے ہیں۔ اس لیے ڈاؤنلوڈز بھی کچھ وقت تک کام نہیں کریں گی۔ فورم کو اپگریڈ کرنے کے بعد بتدریج ان ہیکس کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا جن کا نئے فورم کے ساتھ کمپیٹیبل ورژن دستیاب ہوگا۔
 
ہم کمر کسے ایک عدد ونڈوز اور ایک عدد لینکس کی مشین لئے بیٹھے ہیں اور گھڑی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
الحمداللہ اپگریڈ کا مرحلہ تو خیریت سے گزر گیا ہے۔ ابن سعید آپ کو بتائیں گے کہ کیسا ایڈونچر رہا۔ :)
آج تو فی الحال اتنا ہی کافی ہے۔ اب فورم کا آپریشن سٹیبل بنانے کے ساتھ ساتھ ہیکس اپگریڈ کرنے اور مختلف آپٹمائزیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اب میری جانب سے شب بخیر۔ آپ سب کا انتظار کرنے کا شکریہ، اور خاص طور پر زیک اور ابن سعید کا شکریہ جن کی بھرپور سپورٹ کے باعث یہ اپگریڈ کرنا ممکن ہوا۔
 
عارف بھائی ابھی تو زیادہ الائشیں نہیں ہیں اس لئے رفتار کا اندازہ ابھی سے لگانا مناسب نہیں ہوگا۔ دو تین ہفتے کے بعد دیکھتے ہیں۔ دعا ہے کہ سب کچھ درست ہی ہو۔
 
Top