30 مارچ، فورم اپگریڈ کی تاریخ

شاکرالقادری

لائبریرین
مبارک ہو
بہت خوشی ہو رہی ہے محفل کو وی بی فور کے ساتھ دیکھ کر
میں نے ایک ہیک انسٹال کیا تھا شکریہ والا
لیکن اسے سے ذاتی پیغامات نظر آنے بند ہو گئے تھے
شکریہ کا موڈ انسٹال کرتے وقت اس بات کو مد نظر رکھیے گا
 
آپ کے اس پیغام کو پڑھ کر عادتاً ماؤس پوائنٹر شکریئے کے بٹن کی اور لپکا اور پھر مسکرا کر واپس آ گیا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اس خوشگوار موقع پر نبیل، ابن سعید ، زیک اور دیگر تمام اہل محفل کے لیے فی البدیہہ دو تین اشعار نذر نہیں

یہ دلکشی یہ نیا بانکپن مبارک ہو
نیا لباس نیا پیرھن مبارک ہو
سدا نہال دل و جاں رہے ترو تازہ
تمام اھل چمن کو چمن مبارک ہو
نبیل، ابن سعید اور زیک خوش رہیئے
مٹائی تم نے یہ رسم کہن مبارک ہو
 
جزاک اللہ خیر!

محفل کی روز بروز ترقی ہم سب محفلین کو مبارک ہو۔ بہت خوبصورت اشعار ہیں۔

اس وقت مصروف ہوں کئی چیزیں درست کرنے میں لگا ہوا ہوں اس لئے اس فی البدیہہ کا جواب فہ البدیہہ ممکن نہیں۔
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی ابھی تو زیادہ الائشیں نہیں ہیں اس لئے رفتار کا اندازہ ابھی سے لگانا مناسب نہیں ہوگا۔ دو تین ہفتے کے بعد دیکھتے ہیں۔ دعا ہے کہ سب کچھ درست ہی ہو۔

“الائیشیں“ :)
چلیں دیکھتے ہیں۔ ویسے بہت مزح آرہا ہے۔ جدید سسٹم ہے!
 

خوشی

محفلین
واہ یہ کیسا مزہ ھے جو ح سے لکھا جاتا ھے یا شاید آپ مزاح لکھنا چاہ رھے تھے یعنی ان کی محنت پہ آپ کو مزاح سوجھ رہا ھے
ہاہا

ہاہا کو سمائلی کے طور لیا جائے
 

arifkarim

معطل
جی دلچسپ تو ہیں کئی فیچرز اور مینو پلیسمینٹ بھی اچھی لگی اس بار۔

جی اور اقتباس و پوسٹنگ کا سسٹم بھی کافی بہتر ہو گیا ہے۔ بس اس بار ایک چیز خاص کا دھیان رکھا جائے کہ ہیکس انسٹالڈ کرتے وقت فارم کی رفتار پر زیادہ فرق نہیں پڑنا چاہئے۔ مجھے یاد ہے پچھلے ورژنز میں بعض ہیکس جیسے شکریہ، ایکٹیویٹی، شہرت وغیرہ نے کافی تنگ کیا تھا۔
 

فخرنوید

محفلین
محفل کی اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر مبارکباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کوئی اچھے اچھے لباس اس کے بنا لیں
 
Top