الف نظامی
لائبریرین
دربار سخی سرور پر خود کش حملہ کرنے والے گرفتار خود کش بمبار عمر عرف فدائی نے کہا ہے کہ میر علی میں 300سے زائد خودکش بمبار زیر تربیت ہیں اور وہ شہریوں کی ہلاکت پر معذرت خواہ ہے۔زخمی حالت میں زیر علاج خود کش بمبار عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے معافی مانگتا ہے۔فدائی نے کہاکہ وہ ان تمام تربیت حاصل کرنے والوں کو پیغام دیتاہے کہ راہ راست پر آ جائیں اورجس راستے پروہ چل رہے ہیں غلط ہے۔عمر کاکہناتھاکہ قاری ظفر نامی شخص خود کش بمباروں کو تربیت دیتا ہے اور قاری نے تین سوسے زائد زیر تربیت حملہ آوروں کوبتایا کہ یہ لوگ (مزار پر موجود)کافرہیں کیونکہ مردوں کی عبادت کرنا کفر ہے۔عمر نے مزید بتایاکہ دوران تربیت اُسے بتایاگیاکہ حملہ کرنے کے بعد آپ فوری جنت میں چلے جائیں گے کیونکہ یہ حقیقی جہاد ہے۔عمر فدائی کے مطابق میر علی سنٹر میں زیر تربیت افراد میں عرب، تاجک، ازبک اور پنجابی ہیں۔
بحوالہ : روزنامہ پاکستان