تجمل حسین
محفلین
گوگل نے تمام 32 بِٹ لینکس آپریٹنگ سسٹمز کے لیے گوگل کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل کروم کی ڈویلپر ٹیم کا کہنا ہے کہ لینکس کے زیادہ استعمال ہونے والے ورژن کو بہتر طور پر گوگل کروم کی سپورٹ کے لیے ہم نے لینکس کے 32 بِٹ ورژن کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوگل کروم کے پرانے ورژن ان نسخوں پر کام کرتے رہیں گے تاہم ان کے لیے کسی قسم کی کوئی اپڈیٹ جاری نہیں کی جائے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم مختصر ٹیم کے ساتھ لینکس کے تمام ورژن کی سپورٹ بہتر طور پر نہیں کرسکتے اسی لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان نسخوں کے لیے گوگل کے ”کرومئیم“ کی سپورٹ جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ گوگل کروم بھی کرومئیم پر ہی بنایا گیا ہے۔ کرومئیم بھی ایک اوپن سورس براؤزر ہے۔
ماخذ1
ماخذ 2