ایک اہم بات جس کا ذکر کرنا رہ گیا وہ یہ تھی کہ وی بلیٹن میں محفوظ کردہ ذاتی پیغامات امپورٹ نہیں ہوں گے کیونکہ اس میں یہ فیچر نہیں ہے، کم از کم میری معلومات کے مطابق ایسا ہی ہے۔ لہذا اپنے ان باکس میں سے کم از کم محفوظ کردہ پیغامات کو کاپی کرکے سیو کر لیں۔
جہ شمشاد بھائی، معذرت چاہتا ہوں کہ یہ اہم بات بتانے میں قدرے تاخیر ہو گئی۔ محفوظ کیے گیے ذپ کے بارے میں میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ انہیں کاپی کرکے کسی فائل میں سیو کر لیں۔
چلیں جی اپگریڈ تو مکمل ہو گئی ہے۔ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ یہ ہماری جانب سے آپ کے لیے محفل فورم کی دوسری سالگرہ کا تحفہ ہے۔ اس بہانے آپ کو فوری جواب کی سہولت بھی دستیاب ہو گئی ہے۔
منیر طاہر، اس کا تعلق نیٹکے ساتھ نہیں ہے. یہ اس ایڈیٹر میں ہی کچھ بگ ہے. آپ ایک مرتبہ ایڈیٹر کے باہر کلک کرنے کے بعد دوبارہ اس میں کلک کریں تو یہ ٹھیک کام کرے گا.
دو باتیں۔ کیا جی میل کی طرح سیدھے اس خانے میں کلک کرنے سے کام نہیں چل سکتا؟ فوری جواب کا بٹن بمشکل مل سکا(اس سسٹم میں اردو نہیں ہے، اور بٹن کا ٹول ٹپ الٹی ترتیب میں نظر آ رہے ہیں۔
دوشسری بہتر بات۔ اب کیپ لاک ہو جانے سے بھی حروف شفٹ والے نہیں ٹائپ ہو تے۔ جو کبھی کبھی مجھ سے گڑ بڑ ہو جاتی تھی۔
جی نوید، مجھے بھی یہ مسئلہ درپیش ہوا تھا اور عبدالرحمن نے مجھے اس کا حل بتایا تھا۔ اس کا حل یہ ہے کہ ایڈمن پینل میں vBulletin Options -> Censorship Options میں جائیں اور اس میں سب کچھ ڈیلیٹ کر دیں۔ اس سے یہ مسئلہ درست ہو جائے گا۔
نوید، وی بلیٹن میں اوپن سورس کا تو کوئی حساب نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس وی بلیٹن کا لائسنس ہو تو آپ اس کی سائٹ سے لینگویج پیک ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ فی الحال تو ہمیں عبدالرحمن نے یہ ترجمہ فراہم کیا ہے اور ہم اسے تقسیم کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ البتہ ہم اس میں اپنی مرضی سے ترمیم ضرور کرتے رہیں گے۔
لگتا ہے کہ کوئی پوسٹ بھی ہزار الفاظ سے زیادہ کی نہیں ہو سکتی۔ اس وجہ سے میری ایک پوسٹ 60 فی صد کٹ گئی ہے۔
بہتر ہو گا کہ آپشن میں یہ تعداد بڑھا دی جائے کیونکہ ہزار الفاظ بہت کم جگہ ہے۔
دوسری بات یہ کہ "ذاتی پیغامات" کے لیے صرف 50 پیغامات کی سپیس ہے، جو کہ بہت کم ہے۔
بہتر ہو گا کہ اس سپیس کو بڑھا کر کم از کم 200 پیغامات تک کر دیا جائے (میں ایک فورم استعمال کرتی ہوں جہاں انہوں نے اسکی تعداد 500 تک کی ہوئی ہے)۔ ذاتی پیغامات کی گنجائش بڑھانے سے اتنا فرق بھی نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ 200 پیغامات بہت کم جگہ لیں گے)۔
اسلام و علیکم
آج جب آنلائن ہوئی تو محفل کو دیکھ کر ایک جھٹکا سا لگا
مجھے لگا شاید میں نے کوئی اور سائٹ اوپن کر لی ہے مگر تھوڑی ہی دیر بعد محفل
کا لوگو نظر آ گیا حیرت تو ہوئی مگر خوشی زیادہ
کیونکہ اب کم از کم جلدی ریپلے تو ہو گا نا
میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محفل کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں
اللہ تبارک و تعالٰ محفل کو اور زیادہ ترقی عطا فرمائے آمین
چلیں جی اپگریڈ تو مکمل ہو گئی ہے۔ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ یہ ہماری جانب سے آپ کے لیے محفل فورم کی دوسری سالگرہ کا تحفہ ہے۔ اس بہانے آپ کو فوری جواب کی سہولت بھی دستیاب ہو گئی ہے۔
السلام علیکم!!
نبیل بھائی میں آپ کو بہت بہت ۔۔۔۔ بہت سے بھی زیادہ بہت اتاہ دل سے مبارک باد پیش کرنا چاہ رہا ہوںمیری مبارک پاد کو قبول کیجئے۔۔
اللہ تبارک و تعالی اردو محفل کو کامیاب و کامران کرئے ۔۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
آمین
یہ میری طرف سے اردو محفل کیلئے