5 سال بعد کیا کھویا کیا پایا ہے ہم نے اس حکومت کے دور میں

عسکری

معطل
آئیے اب جب پانچ سال گزر گئے ہیں تو اس حکومت کی کارکردگی جا بے لاگ جائزہ لیں ۔ غیرجانبدارانہ تجزیہ کریں اور احتساب کریں ۔ کیا کہا انہوں نے کیسے وہ دن شروع ہوئے تھے کیا کیا وعدے قسمیں تھی 2008 میں ان کی ۔ اور کیا کیا پورا کیا انہوں نے کیا نہیں ۔ کیسی گورمنٹ چلائی اور ملک کو پانچ سال میں کہاں لے گئے ۔ الزام برائے الزام نہیں نا سظحی باتیں بلکہ سچی اور وقوع پزیر ہونے والی باتیں کرتے ہیں عمومی نہیں ۔
 
عسکری

معطل
جولائی 23 2009 کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے ایک سال میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا

Thursday, July 23, 2009
talking to media Raja Pervez Ashraf reiterated the government's commitment to overcome the problem of load-shedding by the end of this year.
http://www.geo.tv/7-23-2009/46418.htm

پر ہوا کیا ؟ 5 سال پورے گزار لیے اور لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی
 
قیصرانی

لائبریرین
حیرت ہے کہ یہ دھاگہ ابھی تک بند نہیں ہوا

بھئی سیدھی سی بات ہے کہ اس دورِ حکومت میں نے ایک بات جانی۔ پاکستان کا سفر کرنا ہے تو کبھی پی آئی اے کو نہیں بک کرنا اور نہ ہی کسی قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بشمول ڈائیوو، پاکستان ریلوے وغیرہ، پر اعتبار کرنا ہے
 
سید ذیشان

محفلین

ڈائیوو تو پبلک ٹرانسپرٹ نہیں ہے؟
 
عسکری

معطل
حیرت ہے کہ یہ دھاگہ ابھی تک بند نہیں ہوا

بھئی سیدھی سی بات ہے کہ اس دورِ حکومت میں نے ایک بات جانی۔ پاکستان کا سفر کرنا ہے تو کبھی پی آئی اے کو نہیں بک کرنا اور نہ ہی کسی قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بشمول ڈائیوو، پاکستان ریلوے وغیرہ، پر اعتبار کرنا ہے

پی آئی اے کا فائدہ خسارہ 30 سال میں اس حکومت کا دور بد ترین سے بھی بد ترین رہا پی آئی اے کے لیے
2011_04_13_1_9_jpg_ad
 
افلاطون

محفلین
واقعی جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔۔۔۔۔۔عوام سے:laugh::applause:

کتاب جمہور کا اک اور باب ختم ہوا
خطاب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا
 
ساجد

محفلین
Democracy is the best revenge
مسٹر زرداری کے یہ الفاظ جب کبھی یاد آئیں تو ساتھ ہی Juvenal کا ذیل میں یہ کہا بھی یاد آ جاتا ہے
“It is always a paltry, feeble, tiny mind that takes pleasure in revenge.”
سچ تو یہ ہے کہ زرداری نے ان پانچ برسوں میں پوری پاکستانی قوم سے ایسا بدلہ لیا ہے کہ مذکورہ شاعر کی دو ہزار برس قبل کی گئی بات کو اپنی ذات کے حوالے سے من و عن ثابت کر دیا ہے۔
کچھ ہی دن قبل نیٹ پر اخبارات اور فورمز کھنگالتے ہوئے امینہ جیلانی کے ایک ایسے مضمون پر نظر پڑی جس میں اسی شاعر کے قول کی بنیاد پر پاکستان میں جمہوریت کا تجزیہ کیا گیا تھا جو پڑھنے سےتعلق رکھتا ہے ۔
لیجئے آپ سب بھی پڑھئے اور پاکستان میں جمہوریت کے پردے میں زرداری کمپنی کے 5 سالہ تماشوں کے ساتھ ساتھ دیگر احوال سے روشنا س ہو جائیے۔
 
عسکری

معطل
پی آئی اے کے غرق ہونے کا ایک اہم ترین سبب پی پی پی نے 485 ملازم فی جہاز کر دیے جیالوں کو بھرتی کر کر کے جبکہ یہ ریشو 230 امارات جیسی تیل سے لدی ائیر لائن کا ہے ۔
 
عسکری

معطل
ریکو ڈک کے سونے کو غیر ملکی کمپنی 75 فیصد پاکستان 25 فیصد کے حصے پر بیچنے کی کھناؤنی سازش جسے سپریم کورٹ نے رکوایا تھا
thenews031110.jpg
 
Top