فرحت کیانی

لائبریرین
ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوحِ ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اُڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑدھڑدھڑکے گی
اور اہلِ حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
جب ارضِ خدا کے کعبے سے
سب بُت اُٹھوائے جائیں گے
ہم اہلِ سفا مردودِ حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے منظر بھی
اٹھّے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

طالوت

محفلین
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوحِ ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اُڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہل حرم کے سر اوپر
جب بجلی کڑکڑ کڑکے گی
جب ارضِ خدا کے کعبے سے
سب بُت اٹھوائے جائیں گے
ہم اہل صفا مردودو حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے ، حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے ، منظر بھی
اٹھے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

(فیض احمد فیض)
-------------------------------------
وسلام
 
arifkarim

معطل
حیرت ہے ویسے۔ پاکستانی پرچم دکھایا جا رہا ہے، اور کہا جا رہا کہ یہ ہماری آزادی کی پہچان ہے۔ لیکن جس زبان میں یہ اعلان کیا جار ہا ہے، وہ ''انگریزی'' ہے۔ یہ کیسی آزادی ہے؟؟؟ ہاہاہا!
 
rahmat khan

محفلین
اہل سفا سے مراد مدینہ میں دھونی رما کر علم سیکھنے والے تھے جنہیں مکہ سے نکال کر مردود حرم قرار دیا گیا تھا۔ بہت ہی لطیف بیان ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ سے واقفیت اس نظم کا لطف دوبالا کر دیتی ہے
 
ویسے تو یہ ایک مکمل موضوع ہے، اور غالباً محفل پر اس پر مواد بھی مل جائے گا۔
غزل کے حوالے سے ایک پوسٹ
واہ بھائی بہت شکریہ۔مجھ جیسے کو تو آپ کے بتائے ہوئے مراسلے کا بھی ترجمعہ درکار ہے ۔
اتنے مشکل الفاظ اُففففففففففف:feelingbeatup:
پھر بھی کچھ پلے پڑی اور کچھ سر سے گزر گئی۔
 
واہ بھائی بہت شکریہ۔مجھ جیسے کو تو آپ کے بتائے ہوئے مراسلے کا بھی ترجمعہ درکار ہے ۔
اتنے مشکل الفاظ اُففففففففففف:feelingbeatup:
پھر بھی کچھ پلے پڑی اور کچھ سر سے گزر گئی۔
دو تین جملوں میں یوں سمجھیں:
غزل کا ہر شعر مفہوم میں مکمل ہو تا ہے اور غزل میں ہر شعر کا مضمون دوسرے سے مختلف بھی ہو سکتا ہے۔ عمومی طور پر غزل کا کوئی موضوع نہیں ہوتا۔ البتہ مسلسل غزل کسی ایک موضوع کو پس منظر میں رکھ کر لکھی جا سکتی ہے۔
نظم کا ایک عنوان ہوتا ہے۔ اور تمام نظم اسی عنوان پر بات کر رہی ہوتی ہے۔ ہر اگلا شعر پچھلے شعر کا تسلسل ہوتا ہے۔

غزل کی ایک خاص ہیئت ہے، جبکہ نظم کی مختلف اقسام ہیں۔
 
جزاک اللہ بھائی ،بہت شکریہ
 
Top