7 گھروں کو آپس میں کنیکٹ کرنا ہے۔
السلام علیکم فرحان دانش بھائی!
پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ کونسی کمپنی کا براڈ بینڈ استعمال کررہے ہیں، اگر تو آپ پی ٹی سی ایل کا براڈ بینڈ استعمال کررہے ہیں تو آپ کو آئی پی دینے کی ضرورت ہی نہیں ہے، آٹو سے ہی کام چل جاتا ہے اور اگر اس کے علاوہ کسی اورکمپنی کا براڈ بینڈ استعمال کررہے ہیں تو آپ کو گیٹ وے ایڈریس اور ڈومین نیم سرور ’’ڈی این ایس‘‘ سرور کا ایڈریس بھی دینا ہوگا جو کہ آپ کو متعلقہ کمپنی والے ہی دے سکتے ہیں کیونکہ مؤخر الذکر دونوں ایڈریسز یعنی گیٹ وے اور ڈی این ایس ایڈریسز ہر کمپنی کے علیحدہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ دونوں ایڈریسز مل جاتے ہیں تو میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ لینکس کا سموتھ وال والا انٹرنیٹ سرور بنالیں اور اس کے ذریعے جتنے جی چاہے کمپیوٹر لگا دیں ہب کے ذریعے۔
اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو پی ایم کردیں، بس ایک بات مد نظر رہے کہ ’’گیٹ وے‘‘ اور ’’ڈی این ایس‘‘ متعلقہ کمپنی سے ہی معلوم کرنا ہوگا۔ البتہ ایک طریقہ ہے لیکن یہ طریقہ کار صرف اس وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جب پہلے یہی انٹرنیٹ کسی اور کمپیوٹر پر چل رہاہو۔ اگر ایسا ہو تو مندرجہ ذیل طریقہ کار اختیار کریں۔
ونڈوز ایکس پی آپریٹنگ سسٹم میں اس طریقہ کار کے لئے سٹارٹ پر کلک کریں اور اس کے بعد Run پر کلک کریں، اب رن میں یہ کمانڈ لکھیں:
CMD
اور انٹر پریس کردیں ایک ڈاس ونڈو کھل جائے گی، اس کے بعد یہ کمانڈ لکھیں:
ipconfig/all
اور انٹر پریس کردیں۔ اب آپ کے سامنے اس قسم کی سکرین آئے گی:
اس میں تیر کے نشان سامنے والے نمبرز کو نوٹ کرلیں جو اس تصویر میں 192.168.1.1 ہیں، آپ کی سیٹنگز اس سے مختلف ہوسکتی ہیں، اب آئی پی تو آپ اسائن کرہی چکے ہیں لہذا یہ دونوں چیزیں یعنی ’’ڈیفالٹ گیٹ وے‘‘ اور ’’ڈی این ایس سرور‘‘ کے آئی پی ایڈریسز مطلوبہ کمپیوٹرز میں دے دیں، ان شا اللہ آپ کا انٹرنیٹ دیگر کمپیوٹرز میں چالو ہو جائے گا۔
دعائوں میں یاد رکھئے گا۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد