7 جون 2002

عسکری

معطل
دنیا کا پہلا ڈرون مارنے والے


آج ہی کے دن پہلی یو اے وی ائیر وکٹری درج ہوئی تھی انڈیا کے خلاف ۔ اواخر نوے اور ابتدائی 2000 کے عشرے مین بغیر پائلٹ والے جہاز چند محدود ملکوں کے پاس تھے ۔ بھارت نے سرچر نامی یہ جہاز اسرائیل سے خرید رکھے تھے ۔ پاکستان کو پہلے ہی شک تھا کہ یہ طیارے پاکستان کے خلاف استمال ہوں گے ۔ ایسٹرن راڈار کنٹرولرز دن رات چھوٹے سے چھوٹے آبجیکٹ پر بھی نظر رکھتے تھے کہ کہیں یو اے وی نا ہو۔ جی سی ائی کو پورا یقین تھا کہ یہ جہاز پکڑا جائے گا ۔ اور پھر آخر کار وہ دن آ ہی گیا جب ایک پاکستانی موبائیل ایم پی ڈی آر راڈار نے ان بھارتی جہازوں کے آنے جانے والے راستوں کا کھوج نکال لیا ۔ 7 جون2002 کی رات کو ۔ جہاز کو پاکستان کے اندر آنے دیا گیا اور جب جہاز ڈیپ پاکستانی ٹیرٹیری میں آ گیا تھا تو ائیر ہیڈ کوارٹر نے سکریمبل آرڈر دیا سرگودھا بیس کو جہاں سے ایف سولہ بی کو لانچ کیا گیا نائٹ مشن پر جسے سکواڈرن لیڈر ذوالفقار اور سکواڈرن لیڈر افضال اڑا رہے تھے ۔ایف سولہ منٹون میں سرچر کے سر پر جا کھڑا ہوا اور اے ائی ایم-9 پی میزائیل مار کے سرچر کو تباہ کر دیا ۔ جہاز کا ملبہ اکٹھا کرنے کے لیے پاکستان آرمی کی ٹیمز روانہ ہوئی ۔ یہ دنیا میں کسی بھی فائٹر جہاز کا کسی بغیر پائلٹ کے جہاز کو مار گرانے کا کا پہلا واقعہ تھا ۔ مطلب پائلٹ اور بغیر پائلٹ کا میدان جنگ میں پہلا سامنا ۔ اس کے بعد انڈیا سے کوئی ڈرون یا یو اے وی آج تک پاکستانی فضائی حدود مین نہین ایا :grin: اس آپریشن کا کوڈ نیم آپریشن سینٹینل تھا ۔

پاکستانی ایف سولہ نائٹ مشن سکریمبل لانچ ہوتے ہوئے
1PAFF-16nightscramble.jpg


2PAFF-16nightscramble.jpg


3PAFF-16nightscramble.jpg


سرچر جہاز کا ملبہ پی ٹی وی کے کلپ سے
4WreckageofshotdownIAFUAVnearLahore.jpg



5WreckageofshotdownIAFUAVnearLahore.jpg



6WreckageofshotdownIAFUAVnearLahore.jpg
 

عسکری

معطل
جہاز کے ایک پر کو وکٹری کی یادگار کے طور پر سکواڈرن ہیڈ کوارٹر کے سامنے نصب کیا گیا ہے سرگودھا بیس پر۔
88727003.jpg
 

عسکری

معطل
ویسے آج ہی کے دن 7 جون 1981 کو اسرائیلی ایف سولہ جہازوں نے عراق کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کیا تھا آپریشن اوپیرا کے نام سے


OsirakLocation.gif
 
Top