کیا یہ ضروری ہے کہ جہاں اسلام یا مذہب کے متعلق بات ہو ہم ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیں؟ کیا نعوذ باللہ ہمارا اسلام اس کے بغیر مکمل نہیںہوتا؟
اب تک تو محفل پر جہاںبھی جس بھی دھاگے میں مذہب پر بات چھڑی ہے نتیجہ کوئی نہ کوئی باہمی چپقلش، عناد یا رنجش ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک جانب تو ہم رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی محبت کے دعوے کرتے ہیں اور دوسری جانب ہمارا عمل ہے جو اس کے بالکل مخالف۔
کسی کے مذہبی پیشوا کی تضحیک کرنا یا اس کے بارے میں نازیبا الفاظاستعمال کرنا کسی طور درست نہیں۔