A Mighty Heart

زیک

مسافر
آج ہم نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کے جنوری فروری 2002 میں کراچی میں دہشت‌گردوں کے ہاتھوں قتل پر مبنی فلم دیکھی۔

یہ ایک اچھی فلم ہے جسے دیکھ کر انسان پریشان ہی ہوتا ہے۔ فلم سیاست کی بجائے میریان پرل کے جذبات اور اس کی اپنے شوہر کی تلاش پر فوکس کرتی ہے۔ ایجلینا جولی نے میریان پرل کا کردار بہت اچھے طریقے سے ادا کیا ہے۔

فلم کے آخر میں میرا خیال تھا کہ وہ پرل کے قتل کی ویڈیو بھی دکھائیں گے مگر وہ نہیں دکھائی صرف اس کا آغاز دکھایا گیا جہاں اس سے اس کے Jewish ہونے کا زبردستی اقرار کرایا گیا تھا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
میں بھی سوچ رہا ہوں کے فلم دیکھنی چاہیے
اور جہاں تک میری رائے ہے پرل کا قتل دہشت گردی ہے اور جس کسی نے بھی ایسا کیا ہے اسکو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
 
اس فلم کی شہرت سنی ہے اور کراچی میں بھی فلمائی گئی ہے جس کے لیے دو بار ایجلینا جولی پاکستان بھی آئی اور پاکستان کی کافی تعریف کی ہے ۔ :)
 
Top