سید ذیشان بھائی
sin (pi/2 + x) = -cos x
pi/2 کا integral multiple ایک ہے، جو odd ہے۔ pi/2+x کا مطلب 2nd quadrant ہے۔ اور سیکنڈ میں cos نیگیٹو جبکہ sin پوزیٹو ہوتا ہے۔
تو اسے نیگیٹو ہونا چاہیے۔
لیکن اگر اسی کو
sin (x+y) = sin x cos y + sin y cos x
سے حل کیا جائے تو پوزیٹو ہی آتا ہے۔ یہ لاجک نہیں سمجھ آ رہی۔
افففففف
کب سے میں اس کو سوچ رہی ہوں
میں کوشش کرتی ہوں بتانے کی
اس کو نیگٹیو نہیں ہونا چاہیے بلال بھائی پازٹیو ہی ہوگا اور یہ سم والا فارمولا بالکل ٹھیک ہے ایسا ہی رزلٹ آنا چاہیے۔
دیکھیں ہم یہاں sin کی بات کر رہے ہیں نہ کہ cos کی۔۔ مطلب sin کی کوئی ایسی قیمت ہے جو کہ pi/2 میں پلس ہو رہی ہے یعنی وہ دوسرے quadrant میں ہے تو جیسا کہ آپ نے خود ہی کہا دوسرے میں سائن کو پازٹیو ہونا چاہیے تو پھر جواب نیگٹیو کیسے آ سکتا ہے؟
اس کا جواب پازٹیو ہی ہوگا لیکن وہ cos کی اس ویری ایبل x کی ویلیو کے برابر ہے۔۔ سمپل
اگر آپ اس کا دوسرا فارمولا دیکھیں تو وہ کچھ یوں ہے
cos (pi/2 + x) = -sinx
تو دراصل یہ دوسرا فارمولا ہے جوcos کی دوسرے quadrant میں ویلیو کو explain کرتا ہے
دوسرے میں cos کے ساتھ اگر کوئی ویلیو ہوگی تو اس کا جواب نیگیٹو ہوگا جو کہ sin کی اسی ویری ایبل x کی مقدار کے برابر ہوگا۔