مبارکباد ABDUL AR: محفل کے نئے ہزاری

محمد وارث

لائبریرین
ویسے اگر آپ کا نام عبدالرحمٰن ہی ہے اور اگر آپ کو بُرا بھی نہ لگے تو عرض کروں کہ اس نام کا صحیح تلفظ 'عبدل رحمان' نہیں ہے بلکہ 'عبدر رحمان' ہے سو اپنے نام کے انگریزی ہجے درست کروالیں۔ :)
 
کیا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ تقطیع میں عبدر رحمان آئے گا؟
 
تقطیع میں اس سے فرق نہیں پڑے گا خلیل صاحب کہ چاہے عبدل محسوب کریں چاہے عبدر، وزن ایک ہی رہے گا۔ صرف تلفظ کا فرق ہے، رے شمسی حرف ہے اور شمسی حروف سے پہلے اگر ال ہو تو وہ بولا نہیں جاتا بلکہ وہ حرف تشدید پکڑ لیتا ہے، اس کی مثال الشمس ہی ہے یعنی اسے 'ال شمس' کی بجائے 'اش شمس' پڑھیں گے۔ قمری حروف سے پہلے اگر ال ہو تو پھر لام بولا جاتا ہے اور اسکی مثال القمر ہی ہے، یعنی 'ال قمر' ہی بولیں گے لام کی آواز کے ساتھ۔
 
ویسے اگر آپ کا نام عبدالرحمٰن ہی ہے اور اگر آپ کو بُرا بھی نہ لگے تو عرض کروں کہ اس نام کا صحیح تلفظ 'عبدل رحمان' نہیں ہے بلکہ 'عبدر رحمان' ہے سو اپنے نام کے انگریزی ہجے درست کروالیں۔ :)
شکریہ رہنمائی کے لیے لیکن یہ ہجے بھی درست ہیں اور جو آپ نے نشاندہی کی ہے وہ بھی صیح ہیں بلکہ آپ والے زیادہ ٹھیک ہیں مسلہ یہ ہے ہمیں نام بدلنے نہیں آتا :(
 
آپ کو مبارک ہو عبدالرحمٰن صاحب!
image.jpg

شکریہ وارث بھائی :)
 
ماشاءاللہ بھائی مبارک ہو۔
image.jpg

شکوہ تو تھا سب کو بڑھ چڑھ کر مبارک باد کی لڑیاں بنانے والے جب ہماری باری آئی تو گوشہ نشین ہو گئے پھر سوچا مصروف ہو گے اس لیے کچھ نہیں کہا ورنہ ایک تو ولڈ وار بنتا تھا :(
شکریہ مبارک باد دینے کے لیے بھائی جان :)
 
بھائی کل رات میں مصروف تھا ،ورنہ یہ کار خیر میں ضرور انجام دیتا۔:)
 
Top