قیصرانی
لائبریرین
میرے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ وائرس کی وجہ سے بیکار ہو چکے تھے۔ ری سیٹ کرنا ممکن نہ تھا اور نہ ہی ونڈوز کو ری سٹور کر سکا۔ کل گوگل کرتے ہوئے ایک ہنٹ ملا کہ جب کمیپوٹر سٹارٹ ہو Alt اور F10 کو پانچ بار پریس کریں۔ اس سے ری سٹور کرنے کا آپشن آ جاتا ہے
پہلی سکرین پر اس نے چند مختلف آپشن دکھائے جو سسٹم کنفگریشن کے حوالے سے مختلف تھے۔ تاہم فیکٹری ڈیفالٹ، سی ڈی یا ڈی وی ڈی سے ری سٹور اور ونڈوز ری سٹور وغیرہ کے آپشن تقریباً مشترکہ تھے
میںنے فیکٹری ڈیفالٹ کو کلک کیا۔ لیپ ٹاپ پر پاس ورڈ تھا، اس نے تمام یوزرز کی فہرست دکھائی اور مطلوبہ یوزر نیم پر پاس ورڈ مانگا۔ اس کے بعد اس نے وارننگ دی کہ سی ڈرائیو سے سارا ڈیٹا غائب ہو جائے گا۔ پھر اوکے کیا تو اس نے فیکٹری ڈیفالٹ پر ونڈوز وغیرہ پھر سے انسٹال کر دیں
ڈیسکٹ ٹاپ بغیر پاس ورڈ کے تھا اس لئے اس نے یوزرز کی فہرست اور پاس ورڈ والا مرحلہ کینسل کر دیا اور باقی اوپر بیان کردہ مرحلے کی مانند رہا
آلٹ اور ایف ٹین کمبی نیشن کی وجہ سے بہت دن تک میرا کام رکا رہا۔ ابھی بھی بہت سارا ڈیٹا ضائع ہوا ہے تاہم کمپیوٹروں کی وارنٹی اور ونڈوز کی مصدقہ کاپی بچ گئے ہیں
ایچ پی، کمپیک، پیکارڈ بیل وغیرہ کے برانڈڈ سسٹمز کے حوالے سے اس طرح کے کی کمبینی نیشنز کسی کو معلوم ہوں تو بتائیں