Advance Urdu Editor -- Beta Version

mwalam

محفلین
السلام و علیکم
میں نے #C میں ایک عدد اردو اڈیٹر بنایا ہے۔ اس ایڈیٹر کی خوبی یہ ہے کہ آپ اسمیں‌ فونت تبدیل کر سکتے ہیں۔ فونٹ‌کا رنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔ Bold, Italic, Underline and Alignment بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ابھ بیٹا ورژن میں ہے۔ پلیز اسکو ٹیسٹ‌کریں اور اسکے بگز بتائیں۔ میں نے اسمیں نبیل کا اردو کنٹرولر استعمل کیا ہے۔ آپ کو Microsoft .net Framework 2.0 چاہئے۔ اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
http://www.microsoft.com/downloads/...CB-4362-4B0D-8EDD-AAB15C5E04F5&displaylang=en

ایڈیٹڑیہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ وقاص۔ کیا رچ ٹیکسٹ کنٹرول استعمال کیا ہے؟
کچھ سکرین شاٹس فراہم کر دو تو اس کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔
 
دوست

محفلین
بہت اچھے
یہ میرے علم میں اضافہ کرے گا۔ میں‌سی شارپ کا طالب علم ہوں۔ اور اسے لینکس پر بھی منتقل کرنے کی کوشش کروں‌ گا۔
وسلام
 
mwalam

محفلین
شکریہ وقاص۔ کیا رچ ٹیکسٹ کنٹرول استعمال کیا ہے؟
کچھ سکرین شاٹس فراہم کر دو تو اس کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔

جی ہاں۔ یہی استعمال کیا ہے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ اسکا لکھا ہوا PDF اور انپیج کی طرح Image میں Export کیا جائے۔ کیا آپ میری اسمیں مدد کر سکتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
مونو پر اچھا نتیجہ نہیں دے رہا۔ جی ٹی کے میں‌ ہی ٹیکسٹ ایڈیٹر کو اردوانا پڑے گا تب جاکر بات بنے گی لگتا ہے۔ الفاظ حروف میں‌ ٹوٹے نظر آرہے ہیں اگرچہ مواجہ کریش نہیں ہوتا۔ جیسا کہ اکثر ون فارمز اطلاقیوں کا مونو پر وطیرہ ہے۔
 
بھائی یہ MS-Windows 2k/XP/Vista پر کام کرتا ہے۔ اور MS .net 2.0 استعمال کرتا ہے۔
 
دوست

محفلین
بھائی مونو لینکس یونکس میک پر ڈاٹ‌ نیٹ کا متبادل ہے۔ اس میں کسی حد تک ونڈوز فارمز جو کہ ڈاٹ نیٹ‌ کا جی یو آئی ہے کی سپورٹ موجود ہے البتہ سی شارپ 2005 تک کی سپورٹ بہترین ہے۔ جی یو آئی کے لیے جی ٹی کے استعمال کی جارہی ہے۔
وسلام
 
فرضی

محفلین
خوب چیز ہے۔۔۔ کیا اس کی ایک ہی فائل بنائی جاسکتی ہے بجائے ایک فولڈر اور تین فائلوں کے؟ چونکہ عام صارف کو باقی کی فائلوں سے سروکار نہیں ہوتا فقط Aue فائل ہی استعمال ہوتی ہے۔
 
mwalam

محفلین
بھائی مونو لینکس یونکس میک پر ڈاٹ‌ نیٹ کا متبادل ہے۔ اس میں کسی حد تک ونڈوز فارمز جو کہ ڈاٹ نیٹ‌ کا جی یو آئی ہے کی سپورٹ موجود ہے البتہ سی شارپ 2005 تک کی سپورٹ بہترین ہے۔ جی یو آئی کے لیے جی ٹی کے استعمال کی جارہی ہے۔
وسلام
بھائی مجھے پتہ ہے۔ لیکن اسکو مونو میں چلانے کے لیئے پہلے اسکا کوڈ کنورٹ کرنا ہو گا۔ یہ کام میں خود میں کروں گا۔
 
دوست

محفلین
مونو ون فارمز کو کسی حد تک چلا دیتا ہے۔ خیر۔۔۔۔ اچھی چیز ہے آپ کو صرف مواجہ بدلنا ہوگا۔ اور سسٹم سروسز کی جو ونڈوز کی لائبریریز استعمال کی ہیں ان کی جگہ لینکس کی لائبریریز کا ریفرنس یا جو بھی ہے ڈالنا ہوگا۔ دعا کیجیے میں اردو محفل کے لغت اطلاقیے کو بھی مونو پر منتقل کرسکوں۔

بھائی میری دعا ہے کہ آپ اسمیں کامیاب ہو جایئں لیکن کیا آپکو اس میں کو بگز وغیرہ ملے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں تم لوگوں کو رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کی بجائے پہلے سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کو مونو پر پورٹ کرنے پر کام کرنا چاہیے۔ اگر ایسا ہو جائے تو یہ بھی اہم پیشرفت ہوگی۔ ابھی تک لینکس پر اس طرز کا کوئی ٹیکسٹ ایڈیٹر موجود نہیں ہے، کم از کم میری معلومات کے مطابق۔
 
دوست

محفلین
جی ٹی کے میں ایک ویجٹ تو ٹیکسٹ انٹری کے نام سے ہے۔ جیسے براؤزر کا ایڈریس بار ہوتا ہے۔ اور دوسرا ٹیکسٹ باکس کے نام سے۔ اس میں رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کی تمام سہولیات ہیں۔
 
Top