Always on top in windowsXp and other windows

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ساتھیو!
جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ ونڈوز 98 میں مثلا ہم نوٹ پیڈ کھولتے تھے تو اس کے اندر ایک آپشن Always on top موجود تھی لیکن میں نے Windows xp میں آپشن بہت تلاش کی مجھے نہ ملی۔ (شاید کسی ساتھی کو ونڈوز ایکس پی میں یہ آپشن معلوم ہو) آج نیٹ گردی کرتے ہوئے مجھے ایک سوفٹ ویئر ملا جس کے ذریعے ہم اپنے پروگرام کو Always on top رکھ سکتے ہیں۔
جیسے کہ اردو محفل پر سکین شدہ کتابوں کو اُردو یونی کوڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے عوام بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔
ہمارے پاس جب سکین شدہ پیج آتا ہے تو ہم اس کو مائیکرو سافٹ ورڈ میں ٹائپ کرتے ہیں ہم دونوں پروگرام کھولتے ہیں تو ایک پروگرام دوسرے پروگرام کے پیچھے چھپ جاتا ہے جس سے ٹائپ کرنے میں بے حد دشواری ہوتی ہے اور ٹائپ کرنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں اور غلطیوں کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے ۔
آپ اس سوفٹ ویئر کو یہاں http://softzilla.blogspot.com/2009/06/always-on-top-windows-tools-best-always.html (جو کہ پاور منیو نامی سوفٹ ویئر ہے) سےحاصل کرسکتے ہیں اور انسٹال کرنے کے بعد اپنے متعلقہ پروگرام کی منیو بار پر رائٹ کلک کرنے پر یہ آپشن آجائے گی جس سے اپنے سکین شدہ صفحے کو Always on top رکھ سکتے ہیں اور بآسانی صفحات ٹائپ کرسکتے ہیں۔ والسلام
میں ناظم صاحب سے درخواست کروں گا کہ اس مضمون کو اردو محفل پورٹل منیو میں لگا دیں۔ شکریہ
مندرجہ بالا پروگرام صرف نوٹ پیڈ کےلئے ہے جبکہ یہ والا سوفٹ ویئر تمام پروگرامز پر کام کر رہا ہے۔
لنک ذیل ہے۔
http://www.fadsoft.net/AlwaysOnTopMaker.htm
 
Top