شکریہ سعود بھائی، آپ کے الفاظ کو من و عن پیسٹ کردیتے ہیں۔ایچ ٹی ٹی پی ریکوئیسٹ کے دو نتائج ہوتے ہیں، یا تو سکسس یا فیلیر۔ پہلی صورت میں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں ریسپانس موصول ہوگا اور دوسری صورت میں کسی فیلیر اسٹیٹس کوڈ کے ساتھ جواب آئے گا جس میں ریسپانس باڈی ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔ واضح رہے کہ کئی دفعہ ریڈائریکٹ کا اسٹیٹس کوڈ آتا ہے جسے فیلیر نہیں کہا جاتا، بلکہ اخیرت تک ری ڈائریکٹس کو فالو کرتے ہیں اور پھر حتمی نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔