catastrophic failure‎

1441412_621365017922864_2050031072_n.jpg

جب پاک اردوانسٹالر انسٹال کررہاہوں تو یہ ایرر آرہاہے۔ ونڈوز 2 فارمیٹ کرچکاہوں ÷۔ نیز گوگل بھی کرلیاہے اس کاکوئی حل نہیں مل رہاہے۔ کوئی ہیلپ کریں
 

اسد

محفلین
تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ انسٹالر ونڈوز کے فونٹ کے فولڈر میں کوئی فونٹ انسٹال کر رہا ہے، جو کہ غالباً جمیل نوری نستعلیق ہو گا کیونکہ پیچھے براؤزر میں محفل کا صفحہ کھلا ہوا ہے جس میں یہی فونٹ استعمال ہو رہا ہے۔ تمام دیگر پروگرام، خصوصاً براؤزر، بند کر کے دوبارہ انسٹالر چلائیں، تاکہ انسٹال ہونے والا کوئی فونٹ استعمال میں نہ ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
براؤزر کے علاوہ دیگر جتنے بھی پروگرام اوپن ہوں، سب بند کر دیں اور پھر انسٹال کیجئے۔ اگر ممکن ہو تو سسٹم ری بوٹ کر کے بغیر کسی پروگرام کو کھولے اسے انسٹال کریں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ایسا کیجئے کہ جب یہ ایرر آئے تو ایرر والی سکرین کو تھوڑا ہٹا دیں تاکہ پیچھے والی سکرین سے اندازہ ہو سکے کہ عین کس وقت یہ ایرر واقع ہو رہا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
سنسرمطلب کیا ہے قیصرانی بھائی؟؟؟؟؟؟؟؟
سنسر سے مراد جیسے آپ کسی دوست احباب سے چیٹ کر رہے ہیں تو عام طور پر پرائیوسی کی خاطر ان کے نام یا ای میل ایڈریس کو چھپا دیا جاتا ہے۔ سکرین شاٹ پر اگر فیملی کی تصویر ہو جو آپ شیئر نہ کرنا چاہتے ہوں، اسے چھپا دیں، وغیرہ وغیرہ۔ ٹائم زون کو بھی بعض دوست چھپاتے ہیں
 

اسد

محفلین
اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو آپ فونٹ اور کی بورڈ علیحدہ سے بھی انسٹال کر سکتے ہیں.
اردو دوست کی‌بورڈ ڈاؤنلوڈ کریں۔
جمیل نوری نستعلیق ریگولر ڈاؤنلوڈ کریں۔
نفیس ویب نسخ ریگولر ڈاؤنلوڈ کریں۔
اردو نسخ ایشیا ٹائپ ریگولر ڈاؤنلوڈ کریں۔
اور پھر انہیں انسٹال کر لیں۔ پاک اردو انسٹالر بھی یہی کام کرتا ہے، لیکن اگر آپ ونڈوز انسٹال کر سکتے ہیں تو یہ بھی علیحدہ علیحدہ انسٹال کر سکتے ہیں۔
 
Top