CDAC-GIST کے تمام اردو فانٹس کہاں دستیاب ہیں؟

arifkarim

معطل
CDAC-GIST کی ویب سائیٹ کے مطابق اس بھارتی ادارے نے اردو زبان کیلئے 13 فانٹس بنا کر عام اجراءکر دیا ہے اور کچھ کے اسنیپ شاٹس بھی ایک پی ڈی ایف فائل میں لگائے ہیں:
Urdu_OT_Page_2.png~original

Urdu_OT_Page_4.png~original

Urdu_OT_Page_5.png~original

Urdu_OT_Page_1.png~original

Urdu_OT_Page_6.png~original

Urdu_OT_Page_3.png~original

Urdu_OT_Page_9.png~original

Urdu_OT_Page_8.png~original

Urdu_OT_Page_7.png~original

لیکن مجھے انکے ڈاؤنلوڈ لنک کہیں نہیں ملے۔ یہ فانٹس دراصل ہمیں اردو فانٹ کلیکشن جمیل خط نما کیلئے درکار ہیں۔ اگر کوئی محفلین اس ادارہ میں کام کر رہے ہوں یا منسلک ہو، براہ مہربانی یہاں رابطہ کریں۔
محمد اسلم
 
arifkarim

معطل
شاید یہاں ہوں
http://ildc.in/Urdu/udownload2k.html
اور یہاں دیگر چیزیں بھی ہیں
http://ildc.in/Urdu/Uindex.aspx
اگر نہیں مل سکے تو ضرور بتائیں۔
محمد اسلم
شکریہ۔ میں یہ سائٹس چیک کر چکا ہوں۔ ان میں صرف دو فانٹس نبیل اور غالب موجود ہیں ۔ باقی کے فانٹس شاید آن لائن میسر نہیں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ناشر نامی اطلاقیہ میں باقی فونٹس ہونے چاہیئے،،،، میں چیک کرتا ہوں
میں نے اس ربط سے پوری آئی ایس ا و فائل اتار کر اسمیں موجود تمام پیکیجز کو بھی انسٹال کیا لیکن وہاں بھی تمام اردو فانٹس موجود نہیں تھے۔ وہی غالب اور نبیل فانٹس کے جدید ترین ورژنز موجود تھے:
http://ildc.in/Urdu/Udownload.html
 
اسد

محفلین
اس قسم کی گفتگو پہلے بھی کہیں ہو چکی ہے، اس وقت ڈھونڈ ڈھانڈ کر یہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کیے تھے۔ اب یاد نہیں کہ کہیں سے ڈاؤنلوڈ کیے تھے یا کسی نے بھیجے تھے۔
ایڈٹ: لیکن یہ غالباً کاپی رائٹڈ فونٹس ہیں۔ فونٹ سرور پر ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہوں گے یا صرف تحریر کا نمونہ رکھا جائے گا؟ یہ فونٹ C-DAC GIST کے تحریر سوفٹویئر کا حصہ ہیں۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
سکرین شاٹس دیکھ کر کم از کم ہمیں تو ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا فونٹ نہیں لگا کہ جو جمیل خط نما میں پہلے سے موجود فونٹس سے بہتر یا بہت زیادہ مختلف ہو۔
 
arifkarim

معطل
ان فانٹس کا بہت بہت شکریہ۔ محفل کے ایک اور دھاگے میں یہ پہلے ہی سے پوسٹ کئے جا چکے ہیں لیکن ہمیں تلاش کے باوجود نہیں ملے۔
آپسے علوی نستعلیق کے اپڈیٹ سے متعلق بھی دریافت کرنا تھا کہ وہ کہاں تک پہنچا؟ ہنوز دلی دور است؟ :)

سکرین شاٹس دیکھ کر کم از کم ہمیں تو ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا فونٹ نہیں لگا کہ جو جمیل خط نما میں پہلے سے موجود فونٹس سے بہتر یا بہت زیادہ مختلف ہو۔
تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ فانٹس کے کیٹلاگ میں تمام فانٹس موجود ہونے چاہئے۔ خواہ وہ خوبصورت ہوں یا عام۔ ;)

اس قسم کی گفتگو پہلے بھی کہیں ہو چکی ہے، اس وقت ڈھونڈ ڈھانڈ کر یہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کیے تھے۔ اب یاد نہیں کہ کہیں سے ڈاؤنلوڈ کیے تھے یا کسی نے بھیجے تھے۔
ایڈٹ: لیکن یہ غالباً کاپی رائٹڈ فونٹس ہیں۔ فونٹ سرور پر ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہوں گے یا صرف تحریر کا نمونہ رکھا جائے گا؟ یہ فونٹ C-DAC GIST کے تحریر سوفٹویئر کا حصہ ہیں۔

آپکی یاداشت بہت اچھی ہے۔ کونسی پھکی استعمال کرتے ہیں؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/65688
 
علوی امجد

محفلین
ان فانٹس کا بہت بہت شکریہ۔ محفل کے ایک اور دھاگے میں یہ پہلے ہی سے پوسٹ کئے جا چکے ہیں لیکن ہمیں تلاش کے باوجود نہیں ملے۔
آپسے علوی نستعلیق کے اپڈیٹ سے متعلق بھی دریافت کرنا تھا کہ وہ کہاں تک پہنچا؟ ہنوز دلی دور است؟ :)

اکھیاں والو۔۔۔ اکھیاں بڑی نعمت ہن :cry:

ویسے اس کا ایک اپڈیٹ کچھ عرصہ پہلے اس دھاگے میں شیئر کیا جاچکا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
افضل حسین
محمد اسلم
فاتح
سعادت
ان فانٹس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ کیا انہیں جمیل خط نما پر اپلوڈ کیا جاسکتا ہے؟ یاد رہے کہ ان میں سے نبیل اور غالب فانٹس پہلے ہی سے وہاں موجود ہیں۔
قانونی حیثیت کے لیے اس ادارے کی دستاویزات کا مطالعہ کرنا پڑے گا جو میں نے تو نہیں کیا۔
 
Top