chm فائلوں کا پرنٹ کیسے لیا جائے

سیفی

محفلین
السلام علیکم دوستانِ محفل

مجھے یہ پتہ کرنا تھا کہ اکثر ای بکس .chm فارمیٹ میں‌ ہوتی ہیں۔ ایسی کتابوں کا مکمل پرنٹ کیسے لیا جائے گا۔

کیونکہ ان میں ایک ایک صفحہ کے پرنٹ لینے کی آپشن ہے۔ اسطرح تو پوری کتاب کا پرنٹ لینا تو فرہاد کے نہر کھودنے سے بھی زیادہ مشکل ہو گا۔

:(
 
سی ایچ ایم ٹو ورڈ

اس کے لیے سی ایچ ایم کو پہلے ورڈ یا پی ڈی ایف میں تبدیل کیا جائے اور وہاں سے پرنٹ کر لیا جائے، اگرچہ کہ اس ضمن میں میرے تجربات اچھے نہیں رہے ہیں، بہرحال سی ایچ ایم ٹو ورڈ وغیرہ نام کے سافٹ ویئر وغیرہ موجود ہیں۔
 

نصیرحیدر

محفلین
بھائی میرا تجربہ اس سلسلہ میں کافی کامیاب رہا تھا جب میں نے CHM2PDF Pilot کی مدد سے ایک کافی بڑی فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کیا تھا آپ بھی یہ استعمال کر یں ۔انشاللہ کام ہو جائے گا
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم

نصیر برادر۔۔۔۔

میں نے یہ سوفٹوئیر ڈاؤنلوڈ کیا مگر یہ ٹرائل ورژن ہے اور اسکا کریک ڈھونڈنے سے بھی نہیں‌ملا۔۔۔ یہ ہر صفحے پر اضافی ٹیکسٹ بھی ڈال دیتا ہے

اگر آپ کے پاس اسکا کریک ہو تو مجھے ذپ کر دیں
شکریہ
 
Top