CSS (Cascading Style Sheets) کے بارے میں۔۔

م

محمد سہیل

مہمان
السلام علیکم
ماشاءاللہ اس فورم پر کافی اچھے ویب ڈیزائنرز بھی ہونگے.
میں چاہتا ہوں CSS (Cascading Style Sheets) کے بارے میں کوئی ٹیوٹوریل ہونا چاہئیے.
کیا کوئی ہے جو ایسا ٹیٹوریل بنا سکے ؟
 
م

محمد سہیل

مہمان
اگر تھوڑی دی اور یہی حال رہا تو میرے تھریڈز تازہ ترین سے غائب ہو جائیں گے۔
اور جب ماہرین آئیں گے تو یہ تھریڈ ان کی نظروں سے ہی نہیں گزرے گا۔ :)
 

عثمان

محفلین
بات تازہ ترین تھریڈ کی نہیں بلکہ تازہ ترین پیغام کی ہوتی ہے جو لاگ ان ہونے والے ممبر نے اب تک نہ پڑھا ہو۔
بے فکر رہیے۔ آپ کا دھاگہ ہر اس رکن کے لئے تازہ ہی ہوگا جو لاگ ان ہوگا۔ باقی رہے ماہرین۔ تو وہ ماہرین ہیں۔ پہنچ ہی جائیں گے۔
سی ایس ایس کے ٹیوٹوریل گوگل پر ڈھونڈنے سے مل جائیں گے۔ مجھے کبھی ضرورت نہیں پڑی اس لئے کوئی لنک بتانے سے قاصر ہوں
 
م

محمد سہیل

مہمان
اوہ
میں نے جوں ہی دیکھا کہ کوئی نیو ری پلے آیا ہے تو خوش ہو کر کلک کیا کہ شاید کسی نے حامی بھی ہو۔
لیکن یہاں تو معذرت ہی کا سامنا ہوا۔
دراصل گوگل پر سرچ کرنے سے انگلش میں تو بہت کچھ ملتا ہے لیکن اردو کا بہت کم۔
مجھے اردو میں چاہئیے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سی ایس ایس ایک بہت وسیع ٹاپک ہے۔ اس پر اردو میں کوئی ایک جامع مضمون موجود نہیں ہے۔ عثمان نے کچھ روز قبل چند ٹیوٹوریلز سے استفادہ کرکے اپنا اردو بلاگ سیٹ اپ کیا تھا۔ اگر وہ ان کے روابط یہاں مہیا کر دیں تو یہ آپ کے کام بھی آ سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک ٹیوٹوریل میں نے ورڈپریس کی ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیزیشن کے بارے میں لکھا تھا۔ میں اس وقت ایک ٹیوٹوریل تیار کر رہا ہوں جس میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے ذریعے بنیادی اردو ویب صفحات کی تیاری کا طریقہ بتایا جائے گا۔ یہ کافی بنیادی نوعیت کا ٹیوٹوریل ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ اسے جلد ہی مکمل کر سکوں۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
بہت بہت شکریہ۔
آپ کے ٹیٹوریلز کا انتظار رہے گا۔
 

عثمان

محفلین
میں نے جس ٹیوٹوریل سے اپنا بلاگ بنایا تھا وہ نبیل ہی کا ترتیب دیا ہوا ٹیوٹوریل ہے۔ اس کا لنک یہ ہے
یہ صرف بلاگ کی اردو کسٹمائزیشن کے لئے ہے۔ باقاعدہ سی ایس ایس پر جامع ٹیوٹوریل نہیں۔
باقی کام کے لئے میں نے انٹرنیٹ پر بکھری معلومات اور ٹرائل اینڈ ایریر( Trial & Error) سے کام لیتے ہوئے سیکھا تھا۔ لیکن یہ سب بڑی بنیادی نوعیت کا کام تھا۔ پتا نہیں یہ آپ کی ضرورت پوری کرتا ہے کہ نہیں۔
 

دوست

محفلین
بھیا آپ کو اصطلاحات تو انگریزی کی ہی سمجھنی پڑیں گی، اردو میں کر بھی دیا تو اردو کے جملوں کے علاوہ اس میں سب انگریزی ہوگی۔ ٹیوٹوریلز کی زبان بہت مشکل نہیں ہوتی بس تھوڑا سا غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود ٹیوٹوریلز سے فائدہ اٹھائیں اور ساتھ ساتھ عملی طور پر کرکے دیکھیں۔ ورنہ کچھ سمجھ نہیں آئے گی۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میں اس وقت ایک ٹیوٹوریل تیار کر رہا ہوں جس میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے ذریعے بنیادی اردو ویب صفحات کی تیاری کا طریقہ بتایا جائے گا۔ یہ کافی بنیادی نوعیت کا ٹیوٹوریل ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ اسے جلد ہی مکمل کر سکوں۔
یہی کام میں کچھ دنوں سے کرنے کا سوچ رہا تھا۔لیکن سالا ٹائم نہیں نکل رہا تھا۔ آپ کے ارادے جان کر جی کو سکون مل گیا ہے۔ اور ٹنشن رفع ہوگی ہے۔ میری ایک رائے ہے کہ ٹیوٹوریل کی پریکٹس کے لیے بلاگر یا ورڈ پریس کے ٹیمپلیٹ کو تخت مشقق بنا نا مفید ہوسکتا ہے۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
بھیا آپ کو اصطلاحات تو انگریزی کی ہی سمجھنی پڑیں گی، اردو میں کر بھی دیا تو اردو کے جملوں کے علاوہ اس میں سب انگریزی ہوگی۔ ٹیوٹوریلز کی زبان بہت مشکل نہیں ہوتی بس تھوڑا سا غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود ٹیوٹوریلز سے فائدہ اٹھائیں اور ساتھ ساتھ عملی طور پر کرکے دیکھیں۔ ورنہ کچھ سمجھ نہیں آئے گی۔

جناب اتنی شد بد تو ہے۔بندہ HTML اور ASP.NET پر مغز ماری کر چکا ہے۔
میرا HTML کا کام یہاں دیکھیں۔
 

dehelvi

محفلین
م

محمد سہیل

مہمان
بہت بہت شکریہ دہلوی صاحب
مجھے ایک اور فورم پر بھی ایک دوست نے اس سائٹ کا لنک دیا تھا۔اب رجسٹر ہوتا ہوں اس میں۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top