Default Alvi Nastaleeq سٹائل پر آپ کی آراء

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ میں سے کچھ دوست Default Alvi Nastaleeq سٹائل کا استعمال کر رہے ہوں گے جو کہ علوی نستعلیق فونٹ پر مبنی ہے۔ اس سٹائل کے استعمال کے سلسلے میں آپ اپنی آراء اور تجاویز اس تھریڈ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ میں ایک اور جگہ لکھ چکا ہوں، انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 پر یہ سٹائل نہایت خوبصورت نظر آتا ہے، البتہ کہیں کہیں بولڈ سٹائل ٹھیک نہیں لگ رہا۔ میں وقت ملتے ہی اسے ٹھیک کر دوں گا۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
فانٹ کا سائز میری اسکرین پر بہہہہت چھوٹا ہے، کیا اسےڈیفالٹ تھیم میں تھوڑا بڑا کیا جا سکتا ہے، شکریہ۔۔۔۔۔۔
 

بلال

محفلین
AlviNastaleeqProb.gif

AlviNastaleeqProb2.gif

AlviNastaleeqProb3.gif


کچھ تصاویر پیش کی ہیں جہاں جہاں سرخ دائرہ لگایا ہے وہاں دیکھیں یہ فائر فاکس 2 کا رزلٹ ہے جہاں بھی ہم انگلش کا کوئی لفظ یا فقرہ لکھتے ہیں تو اس کے بعد کافی وقفہ آ جاتا ہے یہی حال لنک دینے کے بعد بھی ہوتا ہے ۔
اس کے علاوہ لکھتے کوئی لائن جتنی لمبی ہو اس لائن کے شروع میں اتنا ہی زیادہ وقفہ ہوتا جاتا ہے
اردو ویب ایڈیٹر میں لکھتے ہوئے ایرو کی سے لکھی ہوئی اردو میں کہیں جائیں کچھ تبدیلی کرنے کے لئے تو کرسر کہیں اور ہوتا ہے اور تبدیلی کہیں اور ہو رہی ہوتی ہے۔
نبیل بھائی نے یہ دھاگہ شروع کیا تو سوچا جو مسئلہ مجھے پیش آ رہا ہے وہ بتا دوں
والسلام
 

جہانزیب

محفلین
ویسے بلال ایک خوبی جو اس فانٹ‌ کو دیگر اردو فانٹ‌ سے ممتاز کرتی ہے، وہ اس میں‌ انگریزی کی سپورٹ‌ ہے، نہیں‌ تو نفیس ویب نسخ‌ میں‌ انگریزی انتہائی بھدی دکھائی دیتی تھی ۔ البتہ فائر فاکس 2 پر آپ کے بیان کردہ نقائص تو واضح‌ ہیں‌ ۔ ویسے آپ فائرفاکس 3 کیوں‌ نہیں‌ انسٹال کر لیتے؟
 

بلال

محفلین
ویسے بلال ایک خوبی جو اس فانٹ‌ کو دیگر اردو فانٹ‌ سے ممتاز کرتی ہے، وہ اس میں‌ انگریزی کی سپورٹ‌ ہے، نہیں‌ تو نفیس ویب نسخ‌ میں‌ انگریزی انتہائی بھدی دکھائی دیتی تھی ۔ البتہ فائر فاکس 2 پر آپ کے بیان کردہ نقائص تو واضح‌ ہیں‌ ۔ ویسے آپ فائرفاکس 3 کیوں‌ نہیں‌ انسٹال کر لیتے؟

جی بالکل یہ فانٹ بہت اچھا ہے۔
فائر فاکس 3 بھی ڈاؤن لوڈ ہوا پڑا ہے لیکن بس یہ انسٹال تھا تو سوچا یہی چلنے دو میں ابھی 3 کو انسٹال کرتا ہوں پھر دیکھتا ہوں اُس میں کیا رزلٹ آتا ہے۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
فائر فاکس تھری، ابنٹو پر بالکل درست نظر آ رہا ہے۔ ٹائپ کرنے میں بھی بالکل رواں ہے۔
میں کافی عرصے (قریب ڈیڑھ سال) سے پاک نوری نستعلیق استعمال کر رہا تھا۔ اس میں مسئلہ یہ تھا کہ بعض الفاظ کے ترسیمہ جات نہ ہونے کے سبب نسخ میں نظر آتے تھے اور مجھے عادت یہ ہو گئی کہ ایسے الفاظ کے متبادل یا مترادف الفاظ ڈھونڈتا جن کا ترسیمہ فونٹ میں موجود ہو :grin: :grin:
وہ کیا کہتے ہیں کہ old habits die hard تو بس اسی کے مصداق اب بھی یہی عادت پڑی ہوئی ہے۔ رفتہ رفتہ سیدھی ہوگی۔
میرا سکرین ریزولیشن بہت کم ہے گھر پر۔ حالانکہ اکیس انچ کا مانیٹر ہے لیکن میں ایکس سرور کو ٹھیک سے سیٹ نہیں کر پایا۔ اس لیے کل دفتر پر اور بھی اچھا لگے گا۔
تاہم اس کم ریزولیشن پر بھی بہت خوبصورت لگ رہا ہے، برق رفتار تو ہے ہی۔
اس موقعے پر عباس ملک صاحب کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے فجر نستعلیق تخلیق کیا۔
بہرطور، دیر آید درست آید!
آج ہم تو بہت خوش ہیں!
 

اےقوف

محفلین
میرا خیال ہے کہ فجر نستعلیق، پاک نستعلیق ، نوری نستعلیق، یہ سب بھی علوی نستعلیق کی طرح قابل فخر ایجادات ہیں۔ ان کے موجدین کا شمار بھی اسی درجہ میں ہے۔ کسی نے پیسے لے کر خدمت کی یا مفت، خدمت تو کی۔ ایسے لوگ کوئی روز روز تھوڑی پیدا ہوتے ہیں۔ چونکہ اے قوفی ، بے قوفی کا الٹ ہے :) لہذا ایسے موجدوں کی اے قوفی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ :)
 

مکی

معطل
بلال صاحب آپ نے جو مسئلہ بیان کیا ہے اس میں فونٹ کا قصور نہیں ہے.. بعض اوقات کسی وجہ سے فائر فاکس تھیم کو صحیح طریقے سے نہیں دکھا پاتا.. آپ تھیم تبدیل کرکے دوبارہ یہ تھیم لگائیں امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا..
 

مہوش علی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ فجر نستعلیق، پاک نستعلیق ، نوری نستعلیق، یہ سب بھی علوی نستعلیق کی طرح قابل فخر ایجادات ہیں۔ ان کے موجدین کا شمار بھی اسی درجہ میں ہے۔ کسی نے پیسے لے کر خدمت کی یا مفت، خدمت تو کی۔ ایسے لوگ کوئی روز روز تھوڑی پیدا ہوتے ہیں۔ چونکہ اے قوفی ، بے قوفی کا الٹ ہے :) لہذا ایسے موجدوں کی اے قوفی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ :)
یہ آپ نے بہت اچھی بات کہی ہے۔ یقینا ان تمام فونٹس کے موجدیں نے اردو کی بہت زیادہ خدمت کی ہے اور انہی کی وجہ سے آگے آنے والوں کو نئے نئے آئیڈیاز ملے ہیں اور چیزوں کو بہتر سے بہتر بنایا گیا ہے۔
اور کسی نے پیسے لیے بغیر اور کسی نے پیسے لے کر، مگر پھر بھی یہ خدمت تھی۔
سب سے زیادہ افسوس مجھے پاک نستعلیق کے لگیچر بیسڈ فونٹ ریلیز نہ ہونے کا ہے اور اس سے زیادہ غم محسن کی اور سولنگی برادران کی اتنی محنت کا مکمل ثمر نہ ملنے کی ہے۔ کاش کہ یہ سیاست ہمیں اتنا نقصان نہ پہنچا رہی ہوتی۔
بہرحال، جلد یا بدیر، مگر اس غم کا اور اس نقصان کا علوی نستعلیق کے اجراء کے بعد مداوا ہو گیا ہے اس لیے آج بہت خوشی کا دن ہے۔
عباس ملک، محسن، محترم علوی برادر۔۔۔۔ یہ سب برادران اردو کے لیے سرمایہ اعزاز ہیں، اور انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اللہ تعالی ان کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔ امین۔

/////////////////////////////////////////////////

علوی برادر،
ذرا ہم لوگ اس ریلیز سے محظوظ ہو لیں، پھر دو تین چیزیں ہیں جن پر آپ سے بات کرنا ہو گی۔ انشاء اللہ۔

اور آخری بات۔۔۔۔ مجھے علوی برادر سے محفل پر گفتگو کے دوران اور ڈیمو امیجز دیکھ کر علوی فونٹ کے متعلق کافی اندازہ تھا، مگر اسکی فائنل ریلیز میرے ہر اندازے کو مات دے گئی ہے۔ اس فونٹ کی اور فونٹ کے خالق کی تعریف کے لیے اس سے اچھے الفاظ نہیں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ شاید ہیں اور وہ یہ کہ مجھے لگتا ہے کہ فونٹ کی فائنل ریلیز خود فونٹ کے خالق کے تمام اندازوں کو مات دے گئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دلچسپ بات یہ ہے کہ علوی امجد کے کہنے کے باوجود تقریباً سبھی لوگ اس فونٹ پر ویب کے حوالے سے ہی گفتگو کر رہے ہیں۔ :) یہ اور بات ہے کہ ویب پر بھی علوی نستعلیق کے استعمال کے نہایت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ جہاں تک علوی نستعلیق فونٹ کی ٹیسٹنگ کے نتائج اور اس کی مزید ڈیویلپمنٹ کے لیے تجاویز کا تعلق ہے تو اس کے لیے علیحدہ فورم سیٹ اپ کر دی گئی ہے۔
 

مکی

معطل
میرا خیال ہے کہ القلم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اردو ویب کو بھی علوی صاحب کو فوری طور پر تمغہ امتیاز سے نوازنا چاہیے..
 

اےقوف

محفلین
مہوش صاحبہ ، افسوس کی کیا بات ہے۔ ہمارے محسن حجازی اور ظہور احمد سولنگی قابل فخر موجدین ہیں اور الحمد للہ یہیں ہیں۔ ایک دن پاک نستعلیق کے لگیچر بیسڈ فونٹ کو بھی لے آئیں گے۔ میری نطر میں تو ان کی بہت بہت عزت ہے۔ ہر نئی ایجاد پر خوشی منانا اور اپنے بہترین ہیروؤں‌ کو یاد رکھنا چاہئیے۔ علوی صاحب ہوں، حجازی صاحب ہوں ، سولنگی صاحب ہوں، عباس صاحب ہوں۔ ان سب نے اردو کی بہت خدمت کی ہے۔ ان سب کا نام اردو کی تاریخ‌میں لکھا جا چکا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
دلچسپ بات یہ ہے کہ علوی امجد کے کہنے کے باوجود تقریباً سبھی لوگ اس فونٹ پر ویب کے حوالے سے ہی گفتگو کر رہے ہیں۔ :) یہ اور بات ہے کہ ویب پر بھی علوی نستعلیق کے استعمال کے نہایت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ جہاں تک علوی نستعلیق فونٹ کی ٹیسٹنگ کے نتائج اور اس کی مزید ڈیویلپمنٹ کے لیے تجاویز کا تعلق ہے تو اس کے لیے علیحدہ فورم سیٹ اپ کر دی گئی ہے۔

علوی نستعلیق کی پرفیکشن ہر میدان میں

میرے نزدیک علوی نستعلیق کی ایک بہت ہی بڑی خوبی [جو کہ عام نظروں سے شاید اوجھل ہو] یہ ہے کہ یہ ایک "مکمل" فونٹ ہے۔ اور اس مکمل ہونے کی خاصیت میں یہ "پاک ڈاٹا" کے فونٹ جیسا مکمل ہے۔
جبکہ اس حوالے سے کرلپ کے فونٹ سے زیادہ "نامکمل" ہیں۔

مکمل سے میری مراد یہ ہے کہ علوی نستعلیق کا "کریکٹر بیسڈ" سائیڈ اس قابل ہے کہ وہ اردو کے ساتھ ساتھ عربی اور فارسی کو مکمل طور پر سپورٹ کر رہا ہے۔

مکمل ہونے کا فائدہ: اکثر یہ ہوتا کہ فورم پر لوگ عربی کی آیات لکھتے ہیں اور پھر عربی فونٹ کا ٹیگ نہیں لگاتے۔ اس سے قرانی آیات میں کئی جگہ "ڈبے" نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ مگر علوی نستعلیق کا شکریہ ادا کریں کہ یہ ہمیں اس مشکل سے مکمل نجات دلا رہا ہے۔ اسکے علاوہ نستعلیق فونٹ ہوتے ہوئے بھی یہ عربی اعراب کو جیسے ہینڈل کر رہا ہے وہ نہ صرف بقیہ تمام نستلیق فونٹز سے کہیں بہتر ہے، بلکہ میرے ہر اندازے سے بھی کہیں بہتر ہے۔
 
ابھی ابھی فیڈورا 9 میں اوپیرا 9.62 کو استعمال کیا اس میں علوی نستعلیق نتخب کرنے پر کوئی نتیجہ برامد نہ ہوا بلکہ محفل کسی نسخ‌ فانٹ میں دکھتی رہی۔
 
Top