Dell Motherboards Burn Main Chip

ابوعثمان

محفلین
Dell Motherboards Burn Main Chip
ڈیل کے مدربورڈ کی مین چپ برن(جل)ہوگئی۔
میرے پاس ڈیل کے دو سسٹم ہيں۔ایک گھر میں ایک دوکان پہ۔
دونوں کے مدربورڈ کے پروسیسر کی مین چپ دو دفعہ برن ہوگئ۔
یوایس بی۔پرنٹر یا وی فون لگانے کی وجہ سے ایسا ہوجاتا ہے۔
شاپ والا مدربورڈ چینچ کرنے کا 2000روپے لیتا ہے۔
یعنی کہ چار مدربورڈز کا 8000روپے بھگت چکاہوں۔
کیا مین چپ ٹھیک نہیں ہوتی؟
کمپیوٹر مارکیٹ سے پتا کیا تو کئی دوکان والوں نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہوتی۔پرانی مل بھی جائے تو اس کو مدربورڈ پہ فٹ کرنا ماہر کاریگر کا کام ہے۔
میرے پاس چار مدربورڈ پڑے ہيں۔جن کی مین چپ برن ہوگئی ہے۔اگر یہ ٹھیک ہوسکتے ہوں تو برائے مہربانی ضرور بتائیں تاکہ نقصان کی کچھ تلافی ہوسکے۔
2P997-2.jpg


یو ٹیوب پر مین چپ برن ہونے کا نمونہ
Dell Chip Burning
اس ویڈیو میں سے تو دھواں نکل رہا ہے۔لیکن میرے مدربورڈ کی چپ اتنی بری طرح نہیں جلی نہ ہی اس پہ جلنے کا کوئی نشان ہے۔
 

ابوعثمان

محفلین
میرے پاس چاروں مدربورڈز پڑے ہوئے ہیں۔جن کی صرف مین چپ خراب ہے۔اگر یہ ٹھیک ہوجائے۔تو ان چاروں کو کسی استعمال میں لاسکتا ہوں۔
 

ابوعثمان

محفلین
جواب دینے کا شکریہ اشتیاق بھائی!
اللہ کرے اس کا کوئی حل نکل آئے۔
میں تو بہت پریشان ہوں۔8،000 روپے کا نقصان برداشت کرچکا ہوں۔لیکن اب دوبارہ اگر پھر مدربورڈ کی مین چِپ برن ہوگئی تو پھر2،000روپے کا نقصان ہوگا۔میری طرح کے اور بھی کسٹمر آئے تھے۔جن کے ساتھ یہی پروبلم تھی۔دوکان والا کہتا ہے کہ یہ ڈیل کا مینوفیکچر پروبلم ہے۔
 

اظفر

محفلین
اس کا عام طور پر کوئی حل نہیں ہوتا۔ لیکن آپ کو چاہیے وجہ تلاش کریں آپ کے ساتھ ہی ایسا کیوں‌ہو رہا ہے ؟
مطلب آپ کون سی ایسی ایکسٹرنل ڈیوایس لگا رہے ہیں جو اتنا کرنٹ لیتی ہے کہ چپ جل جاتتی ہے
 

dxbgraphics

محفلین
مین بورڈ اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں asusتو وہ اس وقت بہت ہی بہترین ہے ایک ہی دفعہ کا خرچہ ہے۔ یا intel میں اچھا سا ماڈل لیں ۔
پروسیسر کتنے گیگا ہرٹز ہے؟ اور کونسا ہے؟
 
Top