محمداحمد
لائبریرین
Updating a Dictionary
ہم کسی بھی ڈکشنری کی کنجی (key ) کی مدد سے اسے مدون (modify) یا update کر سکتے ہیں۔
مثلاً :
یہاں ہم نے ڈکشنری کی کنجی (key) کی مدد سے اسے اپڈیٹ کیا ہے۔ پہلے 'c' کی قدر 3 تھی جسے ہم نے مدون کرکے 33 کردیا ہے۔
اسی طرح سے ہم نیا key-value pair بھی ڈکشنری میں شامل کر سکتے ہیں۔
ضروری نہیں کہ ڈکشنری کے سب آئٹمز اُسی ترتیب سے نظر آئیں جیسا کہ ہم نے ڈکشنری میں شامل کرتے وقت لکھے تھے۔ ڈکشنری کسی خاص ترتیب کو لے کر نہیں چلتی تاہم چونکہ ہر آئٹم ایک منفرد کنجی (key) سے منسلک ہوتا ہے (یعنی ڈکشنری کی اشارہ سازی کنجیوں کی مدد سے ہوتی ہے اور کنجیوں کے ساتھ قیمتیں جڑی ہوتی ہیں)۔ ہمیں ڈکشنری کو استعمال کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔

PHP:
>>> d = {'a':1,'b':2,'c':3,'d':4}
>>> d['c']=33 # Update c's value in dictioary
>>> d
{'a': 1, 'c': 33, 'b': 2, 'd': 4}
یہاں ہم نے ڈکشنری کی کنجی (key) کی مدد سے اسے اپڈیٹ کیا ہے۔ پہلے 'c' کی قدر 3 تھی جسے ہم نے مدون کرکے 33 کردیا ہے۔
اسی طرح سے ہم نیا key-value pair بھی ڈکشنری میں شامل کر سکتے ہیں۔
PHP:
>>> d['e'] = 5
>>> d
{'a': 1, 'c': 33, 'b': 2, 'e': 5, 'd': 4}
>>>