سب سے پہلے ابلے چاول تیار کریں۔ یہ چاول کچھ گیلے گیلے سے رہیں تو بھی ٹھیک ہے۔ خصوصا اگر اپ چھوٹے دانے والے کورین چاول استعمال کررہے ہیں۔
اس کے بعد دولست باول یعنی سٹون باول کو اوون میں رکھ دیں۔ اوون کا درجہ حرارت 400 فارن ہائیٹ سیٹ کردیں۔ یہ باول اہستہ اہستہ گرم ہونے چاہیں۔ کولڈ باول کو گرم اوون میں نہ رکھیں بلکہ کولڈ اوون میں کولڈ باول کو رکھیں پھر درجہ حرارت 400 فارن ہائیٹ سیٹ کرکے اوون کو ان کردیں
اب اجزتیار کریں۔ تما م سبزیوں کو الگ الگ تھوڑے سے تلوں کے تیل اور تھوڑے سے سویا ساس میںیں درمیانے سے اونچے درجے کی حرارت میں تل لیں اتنا کہ سبزیاں نرم پڑجاویں
بیف کے لیے، شکر کو بیف،سویا، لہسن کے مکسچر کے ساتھ مکس کرلیں پھر گرم پیں پر ڈال کر براون کرلیں۔ اس کو ایک پلیٹ میں نکال لیں اور کچھ وقت کے لیے الگ رکھ دیں۔
جب تمام اجزا تیار ہوجا ئے تو بہت احتیاط سے گرم گرم باول کو اوون سے مناسب طریقے سے باہر نکال لیں اور باول کو لکڑی کے بورڈ پر رکھ دیں یا کسی ایسی سطح پر جس پر گرم گرم باول کوئی اثر نہ کرے رکھ دیں- باول کے پیندے میں تلوں کا تیل ڈال دیں۔ اتنا کہ پیندہ بھیگ جائے ۔ کچھ اور زیادہ۔ اس کے بعد 3-4 کپ تیار شدہ چاول اس میں ڈال دیں۔ یعنی باول میں۔ ایک چمچے کی مدد سے چاول کو تھوڑا سا دبادیں تاکہ وہ اچھی طرح باول میں بیٹھ جاوے۔چاول کی نچلی تہہ گرم تلوں کے تیل سے پک کر تھوڑی سی کرسپی ہونے کی اواز انے لگے گی۔
اب گوشت اور سبزیوں کی تہہ چاولوں کے اوپر لگادیں۔ اس کے بعد باول کو پھر اوون میں رکھ دیں۔ دو سے تین منٹس کے لیے۔ باول کو باہر نکال لیں ۔ انڈوں کو توڑیں اور ایک زردی بیچ میں چاول اور سبزیوں کے اوپر رکھ دیں۔ فورا ہی سرو کریں جبکہ باول گرم ہی ہو۔ خیال رکھے کہ باول بہت گرم ہے
کھانے سے پہلے تمام اجزا کو مکس کرلیں۔ اس کے بعد سویا ساس اور کورین مید سویٹ چلی پیسٹ ایک چمچ یا حسب ذائقہ مکس کرلیں۔
یہ ترکیب یہاں سے لی گئی ہے
http://greenhorngourmet.com/2012/10/17/recipe-59-dolsot-bibimbap-korean-food/