ڈی وی بی کارڈ کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے اس کے ذریعے انٹر نیٹ کنکشن زیادہ مہنگے تو نہیں اور ان کی سپیڈ کیسی ہوتی ہے۔ آپ دوستوں سے گزارش ہے اس پر معلومات دیں۔
وہاب، میری معلومات کے مطابق تو DVB ڈیجیٹل ویڈیو براڈ کاسٹنگ کا مخفف ہے۔ کمپیوٹر کے لیے DVB کارڈ میسر ضرور ہیں لیکن میرے خیال میں اس سے صرف ٹی وی کی ریسپشن کا کام لیا جاتا ہے نہ کہ انٹرنیٹ تک رسائی کا۔ آپ شاید ڈش انٹینا کے ذریعے انٹرنیٹ کنکشن کی بات کرنا چاہ رہے تھے۔ اگر ایسا ہے تو یہ تو آپ کے آئی ایس پی پر منحصر ہے کہ وہ یہ سہولت فراہم کرتا ہے یا نہیں۔ کم از کم میری نظر میں پاکستان میں کوئی ایسی مثال سامنے نہیں آئی۔ باقی دوستوں میں سے اگر کسی کو اس بارے میں زیادہ معلومات ہوں تو برائے مہربانی یہ معلومات یہاں بھی فراہم کریں۔ ڈش انٹینا کے ذریعے انٹرنیٹ کو غالباً SkyDSL کہا جاتا ہے اور اس کے سیٹ اپ اور استعمال پر لاگت بھی زیادہ آتی ہے۔
بائی دا وے اگر آپ کے کمپیوٹر میں DVB-S کارڈ ہو تو آپ اس پر سیٹلائٹ ٹی وی کے پروگرام نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے کمپیوٹر کو ایک ڈیجیٹل وڈیو ریکارڈر کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے VirtualDUB پروگرام کافی مقبول ہے۔
دراصل مجھے معلوم ہوا تھا کہ بنوں میں کیبل انٹر نیٹ اسی طریقے سے کام کر رہی۔ کیبل والوں کا کہنا ہے کہ انھیں اس کنکشن کا تقربنا 700 روپیہ دینا پڑتا ہے۔ اس کنکشن کی سپیڈ بھی موڈیم کی ڈائل اپ سے دگنی بتائی جاتی ہے۔ خیر اگر مزید کسی کو اس متعلق علم ہو تو ضرور بتائیے گا۔