کمپیوٹر سائنس میں emulator کیا ہوتا ہے؟
emulator کا لغوی معنی ہے ہمسر یا برابری کرنے والا۔
emulator اور simulator دو ایسی اصطلاحات ہیں جو کی تھوڑے سے فرق کے ساتھ تقریباً ہم معنی ہیں
کمپیوٹر سائنس میں ایمولیٹر ایسے آلات اور ذرائع (سافٹویر) کو کہتے ہیں جو کسی اور ہارڈ ویر، سافٹویر یا انفرا سٹرکچر کے نقل کے طور پر استعمال کئے جا سکیں۔ یا ان کی ہمسری کر سکیں۔
مثلاً آپ کوئی موبائل سافٹویر ڈیویلوپ کرنا چاہتے ہیں تو عموماً موبائل سافٹویر ڈیویلوپ مینٹ کٹ کے ساتھ موبائل کا ایمولیٹر بھی ضرور ملتا ہے۔ کیونکہ پی سی کا آرکیٹیکچر موبائل سے خاصہ مختلف ہوتا ہے اس لئے موبائل سافٹویرس کو پی سی پر ٹیسٹ کرنے کے لئے ان کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے کئی فوائد ہیں۔ ایک تو آپ کو ڈیویلوپمینٹ کے وقت بار بار کوڈ کو موبائل پر نصب نہیں کرنا پڑتا۔ اگر کوڈ میں کوئی ہلاکت خیز بگ ہے تو اس آفت سے آپ کا قیمتی موبائل محفوظ رہتا ہے اور آپ ایسے موبائلوں کے لئے بھی سافٹویر ڈیویلپ کر سکتے ہیں جو کہ فی الوقت آپ کے پاس نہیں ہیں۔
اسی طرح جب آپ کمپیوٹر نیٹورک کے لئے کوئی نیا نیٹورک آرکیٹیکچر یا پروٹوکول ڈیویلوپ کرنا چاہیں اور آپ کے پاس تجربے کے لئے کوئی لین (لوکل ایریا نیٹورک) یا دوسرا نیٹورک دستیاب نہ ہو تو آپ کو نیٹورک سمولیٹرس کی ضرورت پڑتی ہے۔ جو کہ آپ کو کئی سارے نوڈس کے مابین ہو رہے کمیونیکیشن کی ساری جانکاری مثلاً پیکٹ لاس، ٹریفک کی صورتحال وغیرہ مہیا کراتے ہیں (عموماً گرافک موڈ میں)۔