Evince کا اردو ترجمہ

مکی

معطل
اگرچہ ایکسفس کے ترجمہ کو ایکسفس پر مبنی کسی بھی ڈیسٹرو پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور پورے نظام کو اردو کیا جاسکتا ہے.. مگر اس سے صرف ایکسفس اور اس کے اطلاقیے ہی اردو کے قالب میں ڈھلیں گے، کسی ڈیسٹرو کے باقی پروگرام انگریزی ہی میں رہیں گے کیونکہ وہ ایکسفس کے پراجیکٹ کا حصہ نہیں..
دیگر ڈیسٹروز کے مقابلے میں چونکہ ایکس ابنٹو زیادہ استعمال ہوگی اس لیے میں نے سوچا ہے کہ اسی کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھا جائے، اور ان اطلاقیوں کا بھی اردو ترجمہ کیا جائے جو ایکسفس کا حصہ تو نہیں ہیں مگر ایکس ابنٹو میں شامل ہیں جیسے میسنجر Pidgin ورڈ پراسیسنگ کے لیے ایبی ورڈ اور پی ڈی ایف دستاویزات دیکھنے کے لیے evince تصاویر دیکھنے کے لیے جی کیو ویو وغیرہ وغیرہ.. یہ اور ان جیسے دوسرے بہت سے اطلاقیے ایکس ابنٹو میں شامل ہیں اگر ان کا بھی ترجمہ کردیا جائے تو ایکسفس کے ترجمہ کو چار چاند لگ جائیں گے.. میں کوشش کروں گا کہ ایکس ابنٹو کے اگلے ورژن کی آمد سے پہلے ہی یہ سب نمٹالوں تاکہ یہ سارا کام ایکس ابنٹو میں پہلے سے ہی شامل ہو.. ورنہ میں تو ہوں ہی تازہ کاریاں فراہم کرنے کے لیے..
اسی سلسلے کو شروع کرتے ہوئے پی ڈی ایف دستاویزات منظر کار evince کا ترجمہ مکمل کردیا ہے جو کہ ایکس ابنٹو میں پی ڈی ایف دستاویزات دیکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے.. ویسے یہ ابنٹو میں بھی استعمال ہوتا ہے..


evinceaz4.png



ترجمہ یہاں سے اتارا جاسکتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ مکی بھائی۔ آپ کے کام کی مؤثر تشہیر کی ضرورت ہے۔ اس کا کوئی بندوبست کرنا پڑے گا۔
 
Top