سرچ پر جاکر اپنے فیملی ممبر کا نام یا ای-میل ایڈریس لکھیں۔ اور جو نام آئیں انکو چیک کرلیں آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ اسمیں سے آپ کا مطلوبہ نام کونسا ہے پھر اسکو ریکوئسٹ بھیج دیں ۔ ویسے کچھ سمجھ نہیں آیا آپ کے جملے سے کہ آپ کا فیملی ممبر بھی ہو اور جو آپ کو جانتا بھی نہ ہو؟
میرا ایک کزن سے رابطہ عرصے سے نہیں تھا اور نہ ہی پتہ تھا کہ وہ فیس بک پر ہیں یا نہیں۔ ابھی ایک ہفتہ قبل اچانک ہی ایک فرینڈ ریکوئسٹ آئی کہ "مجھے پہچانا؟" بڑی حیرت ہوئی کہ ان کے پاس نہ تو میرا ای میل نہ کوئی فون نمبر اور تو اور میرے فیس بک پر میری تصویر بھی نہیں تھی پھر کیسے ڈھونڈ لیا انہوں نے مجھے۔
آُ جس وقت آن لائن ہوں، اس وقت موجود آپ کے دوستوں کی فہرست بھی فیس بک دکھاتا ہے۔نیچے ایک چیٹنگ کا آئکن ہوتا ہے، اس پر کلک کرنے سے فہرست سامنے آ جاتی ہے، جس کو ‘چاٹنا‘ ہو، اس کے نام پر کلک کریں۔