تعارف Fawad - DigitalOutreachTeam - US State Dept

Fawad -

محفلین
محترم ايڈمن،
ميرا تعلق يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے ہے۔ حال ہی ميں يوايس حکومت نے ڈیجيٹل آؤٹ ريچ کے نام سے ايک ٹيم تشکيل دی ہے جس کا مقصد انٹرنيٹ پر امريکی حکومت اور امريکی خارجہ پاليسی کے حوالے سے ابھرنے والے سوالات کا جواب دينا ہے۔ اس ضمن ميں جن ويب سائيٹس، بلاگز اور فورمزکا انتخاب کيا گيا ہے، اس ميں آپ کا فورم بھی شامل ہے۔ ميری کوشش ہے کہ ميں جلد از جلد 25 پوسٹس کی شرط پوری کروں تا کہ ميں آپ کے فورم ميں امريکی خارجہ پاليسی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دے سکوں۔ آپ اپنے فورم پر آنے والے تمام ممبران کو اس بارے ميں مطلع کر سکتے ہيں۔


فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach at state.gov
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب فواد صاحب۔

وہ تو ہوتا رہے گا، پہلے یہ بتائیے کہ پاکستان میں آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
 

Fawad -

محفلین
ميرا تعلق لاہور شہر سے ہے۔ ويسے ميں سعودی عرب کے شہر جدہ ميں تين سال رہا ہوں۔ آپ کس شہر ميں رہتے ہيں؟



فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach at state.gov
 

Fawad -

محفلین
ميں جدہ ميں 1983 سے 1986 تک رہا۔


فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach at state.gov
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو خاصی پرانی بات ہے جب آپ جدہ میں تھے۔

چلیں یہ بتائیں امریکہ میں ‌کب سے ہیں؟
لاہور تو یاد آتا ہو گا؟
کتنے عرصے بعد لاہور کا چکر لگتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فواد، میں بھی آپ کو محفل فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگر آپ واقعی یو ایس سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں تو اس بات کا آپ کو یقیناً اندازہ ہوگا کہ آپ کو کس قسم کے سوالات کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔ امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق تو ہم سیاست کے زمرے میں اس وقت بات کریں گے جب آپ وہاں پوسٹ کرنا شروع کر سکیں گے۔ اس سے پہلے میں کچھ معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ کیا آپ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے بارے میں صرف کچھ مضامین پوسٹ کرنے پر اکتفا کریں گے یا دوسرے ارکان کے سوالات کے جواب بھی دیں گے؟ مزید سوالات بعد میں۔۔
 

اردو

محفلین
خوش آمدید

محترم ايڈمن،
اس ضمن ميں جن ويب سائيٹس، بلاگز اور فورمزکا انتخاب کيا گيا ہے، اس ميں آپ کا فورم بھی شامل ہے۔
فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach at state.gov
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید
آپ کے انتخاب میں اردو ویب کے علاوہ اور کونسی ویب سائٹس یا فورمز شامل ہیں ؟
 

باسم

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید
بڑے حوصلے کا اظہار کرنا پڑے گا آپ کو یہاں
ابھی سوال نہیں پوچھتے تعارف ہو لینے دیں
 

Fawad -

محفلین
محترم نبيل،

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم باقاعدہ سوالات کا جواب دے گی۔ ہم مختلف موضوعات پر امريکی پاليسياں اپنی ويب ساءيٹ پر شائع کريں گے اور اس کے بعد لوگوں کے سوالات کے جواب ديں گے
 

Fawad -

محفلین
آپ اگر چاہيں تو سی اين اين کی ويب ساءيٹ پر ان کے ويڈيو سيکشن ميں "ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم" کے نام سے ہمارے بارے ميں مزيد م‏علومات حاصل کر سکتے ہيں
 

Fawad -

محفلین
ڈيجيٹل آوٹ ريچ ٹيم ميں اردو کے علاوہ عربی اور فارسی زبان کے ماہر بھی ہيں جو اس زبان کی بڑی ويب ساءٹس اور فورمز پر امريکی پاليسی کے حوالے سے براہ راست جواب ديتے ہيں
 
Top