Fixed width layout

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، فورم کے لے آؤٹ میں کچھ تبدیلی نظر آ‌رہی ہے اور اب اس کی چوڑائی 760px یعنی فکسڈ ہے۔ کچھ دوستوں نے فورم کے پیج کی افقی سمت میں سکرولنگ کی شکایت کی تھی۔ ہم نے ان کی سہولت کی خاطر فورم کے لے آؤٹ میں یہ تبدیلی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے پوائنٹ سائز بھی ایڈجسٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ انتظام فی الوقت تجرباتی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ اگر یہ آپ کو پسند آ گیا تو اسے مستقل اپنا لیا جائے گا۔

والسلام
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم،
اس کے ساتھ ساتھ میں نے پوائنٹ سائز بھی ایڈجسٹ کیا ہے۔

وعلیکم السلام

شکر ہے۔۔۔اس فضول سکرولنگ سے جان چھوٹی۔۔۔۔لیکن یہ پوائنٹ سائز کیا ہوتا ہے۔۔؟ :eek:


پاکستانی۔۔>>> آپ کس حلیے کی بات کررہے ہیں۔۔پہلے والے کی یا اب والے کی۔۔۔؟
 
جی نبیل بھیا! یہ بہتر ہے۔ فی الحال تو کوئی شکایت نہیں۔۔۔ ورنہ پہلے چوڑائی بڑی ہونے کے سبب اکثر مسئلہ ہوتا تھا۔۔۔
اور دیکھیں میں نے دستخط کا فونٹ بدل دیا ہے۔۔۔ ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
امن، میری مراد فونٹ کے پوائنٹ سائز سے تھی۔ صفحے کی چوڑائی کم کرنے کے ساتھ ساتھ میں نے فونٹ کا سائز بھی ایڈجسٹ‌ کیا ہے۔

عمار، شکریہ۔
 

امن ایمان

محفلین
جی، باقی سب ٹھیک ہے اب ۔۔۔بس آپ پلیزز ایک شرمندگی ظاہر کرنے والی سمائلی ضرور اپ لوڈ کردیں۔۔۔۔مجھے سب سے زیادہ اس آئیکون کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
میں نے یہاں پتہ نہیں کس پوسٹ میں لکھا تھا کہ آف لائن ایڈیٹر کی exe فائل ہی نہیں کھلتی۔۔وہ پوسٹ بھی نہیں ملی۔۔اور بہت کوشش کے باوجود مجھے یہاں آف لائن ایڈیٹر بھی ڈاونلوڈ کرنے کے لیے نہیں ملا۔۔۔۔پلیزز کوئی مجھے ربط یہاں لکھ دے۔

بہتتت ساری دعائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، مجھے دیکھنا پڑے گا کہ کسی طرح fluid اور fixed دونوں سٹائلز کی آپشن فراہم کر دوں۔ fluid سٹائل فائر فاکس میں مسئل دے رہا تھا۔ فکسڈ وڈتھ usability کے نکتہ نظر سے بہتر ہے کیونکہ یہ کم ریزولیوشن ڈسپلے پر بھی ٹھیک نظر آتا ہے۔
 
Top