Flashget VS IDM

شہزاد وحید

محفلین
آج سے کچھ دن پہلے تک میں فلیش گیٹ استعمال کرتا تھا۔ لیکن اب چند دنوں سے انٹرنیٹ ڈائونلوڈ مینجر استعمال کر رہا ہوں۔ کیوں کہ ایک تو میری ڈائونلوڈنگ سپیڈ جو کہ پہلے ۱۰۰ کے بی لگ بھگ دی اب حقیقت میں ۱۱۵کے بی سے لیکر ۱۲۵ کے بی تک آتی ہے اس سافٹ ویئر کی وجہ سے۔ دوسرا یہ کہ یہ فائر فاکس کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اور تیسرا یہ کہ بہت سی ویڈیوز اینڈ آڈیوز کی سائٹس پر ڈائنلوڈنگ کے لیئے علیحدہ سے آپشن دے دیتا ہے۔ جیسا کہ میگا وڈیو موویز دیکھنے کے لیئے ایک مشہور سائیٹ یے۔ لیکن وہ ۷۲ منٹ کی مووی دکھا کر پیڈ سائن اپ مانگتے ہیں۔ لیکن میں آئی ڈی ایم کی بدولت وہاں سے ڈائونلوڈ کر لیتا ہوں اب۔ اور بھی بہت سی سائٹس جہاں ڈائونلوڈ کی آپشن نہیں ہوتی وہاں یہ ڈائونلوڈ کی آپشن دے دیا ہے۔

اب فلیش گیٹ کی باری۔ فلیش گیٹ میں جو دو علیحدہ سے خصوصیات ہیں وہ یہ کہ اگر بہت سے لنک آپ کے پاس نوٹ پیڈ میں لکھے ہوئے ہیں یا آپ بہت سے لنکس فلیش گیٹ میں ایک ساتھ لگانا چاہتے ہیں تو بس لنکس کو سلیکٹ کر کے کٹ کریں فلیش گیٹ خودی آپشن دے گا کہ آپ ان لنکس سے ڈائونلوڈنگ کرنا چاہتے ہیں تو یس کریں۔ جبکہ آئی ڈی ایم میں ایک ایک کر کے لنک لگانا پڑتا ہے۔ اور دوسرا فلیش گیٹ ٹورنٹ فائل بناتا بھی ہے اور ڈائونلوڈ بھی کرتا ہے۔ اور تیسرا فلیش گیٹ کا لاسٹ ورژن بلکل فری ہے اور رجسٹر بھی آپ کے نام سے ہوتا ہے۔

لیکن اورر آل آئی ڈی ایم ہی بیسٹ ہے میری نظر میں۔ ہے یہ بھی فری لیکن اس کی دینی پڑتی ہے جو کہ ہم پاکستانی حضرآت انٹرنیٹ سے باآسانی ڈھونڈ لیتے ہیں۔

ان دونوں کے لنکس یہ ہیں۔


IDM 5.15

FlashGet 1.96
 

arifkarim

معطل
شکریہ شہزاد، آئی ڈی ایم کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ فائلز کرپٹ کرتا ہے، خاص کر ان صارفین کیساتھ جو ابھی بھی موڈم استعمال کرتے ہیں۔ باقی فلیش گیٹ بہترین ہیں۔ بس اسکا انٹرفیس کچھ عجیب سا ہے اور یہ دوسرے پروگرامز کیساتھ مستی بھی کرتا ہے :)
اگر آپ کو ایسا ڈاونلوڈ مینیجر چاہیے جو کسی بھی سائٹ سے فلیش موویز اور دوسری میڈیا فائلز کی ایمبڈڈ فائلز کے لنکس فراہم کر دے تو، Orbit Downloader استعمال کرنا نہ بھولیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
شکریہ شہزاد، آئی ڈی ایم کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ فائلز کرپٹ کرتا ہے، خاص کر ان صارفین کیساتھ جو ابھی بھی موڈم استعمال کرتے ہیں۔ باقی فلیش گیٹ بہترین ہیں۔ بس اسکا انٹرفیس کچھ عجیب سا ہے اور یہ دوسرے پروگرامز کیساتھ مستی بھی کرتا ہے :)
اگر آپ کو ایسا ڈاونلوڈ مینیجر چاہیے جو کسی بھی سائٹ سے فلیش موویز اور دوسری میڈیا فائلز کی ایمبڈڈ فائلز کے لنکس فراہم کر دے تو، Orbit Downloader استعمال کرنا نہ بھولیں۔
سر میرے لئیے تو آئی ڈی ایم بلکل زبردست کام کرتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ہمممممممم
کبھی فیس بک پر لاگ ان ہوکر کسی سے چیٹ کیجئے گا اگر کوئی فرینڈ آن لائن ہو۔


پھر IDM کی حرکتیں‌ دیکھئے گا:rolleyes:


ویسے سب سے بہتر جو مانا جاتا ہے وہ MASS Downloader ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
کیا آپ دوستوں میں سے کسی نے teleportٹیلی پورٹ نامی سوفٹ وٰیر استعمال کیا ہے ۔
جو کسی بھی ساٰییٹ کو پورا کاپی کر لیتا ہے ؟؟؟؟؟
نایاب
 

شہزاد وحید

محفلین
فلیش گیٹ میں ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس سلو کنیکشن ہے اور آپ بڑی فائل یعنی 100 ایم بی یا اس سے بھی بڑی فائل یعنی کوئی مووی شووی یا کوئی وڈیو یا آڈیو گانا شانا ہی ڈائونلوڈ کر رہیں تو یہ چیک کرنےکے لئیے کہ گانا اچھا ہے، پرنٹ کیسا ہے، یا سائونڈ کوالٹی کیسی ہے، اپنی ڈائونلوڈنگ کو سٹاپ کریں اور جس فولڈر میں یہ فائل سیو ہو رہی ہو گی وہاں جائے وہاں انکمپلیٹ فائل پڑی ہوگی۔ اس کو ری نیم کریں اور آخر میں سے jc. ختم کر دیں۔ اور پھر فائل کو چلائیں۔ جتنی فائل ڈائونلوڈ ہو چکی ہے، اتنی چلیں گی۔ اس طرح آپ کو پتہ لگ جائے گا کہ پرنٹ وغیرہ کیسا ہے، گانا اچھا ہے یا برا۔ ساری فائل ڈائونلوڈ کر کے بعد میں پچھتانے سے اچھا ہے۔
آئی ڈی ایم کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔ آئی ڈی ایم ساری فائل ڈائونلوڈ کر کے ہی فائل آپ کے سامنے پیش کرتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
فلیش گیٹ میں ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس سلو کنیکشن ہے اور آپ بڑی فائل یعنی 100 ایم بی یا اس سے بھی بڑی فائل یعنی کوئی مووی شووی یا کوئی وڈیو یا آڈیو گانا شانا ہی ڈائونلوڈ کر رہیں تو یہ چیک کرنےکے لئیے کہ گانا اچھا ہے، پرنٹ کیسا ہے، یا سائونڈ کوالٹی کیسی ہے، اپنی ڈائونلوڈنگ کو سٹاپ کریں اور جس فولڈر میں یہ فائل سیو ہو رہی ہو گی وہاں جائے وہاں انکمپلیٹ فائل پڑی ہوگی۔ اس کو ری نیم کریں اور آخر میں سے Jc. ختم کر دیں۔ اور پھر فائل کو چلائیں۔ جتنی فائل ڈائونلوڈ ہو چکی ہے، اتنی چلیں گی۔ اس طرح آپ کو پتہ لگ جائے گا کہ پرنٹ وغیرہ کیسا ہے، گانا اچھا ہے یا برا۔ ساری فائل ڈائونلوڈ کر کے بعد میں پچھتانے سے اچھا ہے۔
آئی ڈی ایم کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔ آئی ڈی ایم ساری فائل ڈائونلوڈ کر کے ہی فائل آپ کے سامنے پیش کرتا ہے۔

اسی بر بادی کی وجہ سے Idm فائلوں کو کرپٹ کرتا ہے۔ جبکہ فلیش گیٹ ٹکڑوں کی صورت میں ٹورنٹس کی طرح کام کرتا ہے-
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم
کیا آپ دوستوں میں سے کسی نے Teleportٹیلی پورٹ نامی سوفٹ وٰیر استعمال کیا ہے ۔
جو کسی بھی ساٰییٹ کو پورا کاپی کر لیتا ہے ؟؟؟؟؟
نایاب
جناب میرے پاس یہ ہوتا تھا کسی زمانے میں جب ویب سائیٹس کا ڈیٹا کاپی کیا کرتا تھا۔ اب ضرورت نہیں کبھی پڑی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اسی بر بادی کی وجہ سے Idm فائلوں کو کرپٹ کرتا ہے۔ جبکہ فلیش گیٹ ٹکڑوں کی صورت میں ٹورنٹس کی طرح کام کرتا ہے-
ارے ارے بھائی غصہ کیوں۔ آئی ڈی ایم بھی یہ کام کر لیتا ہے۔ مائی ڈاکیومنٹس اینڈ سیٹنگز میں اس کے ایپلیکیشن ڈیٹا میں یہ بھی ایسی ہی ایک فائل سیو کرتا ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
IDM ویسے تو اچھا سافٹ وئیر ہے لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ میں‌جب اردو ویب سے کوئی سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کرتا ہوں تو وہ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کرنے کی بجائے کوئی ویب پیج ڈاون لوڈ کردیتا ہے۔ اس لئے مجھے disableکرنا پڑتا ہے۔

ویسے flashGet اچھا سافٹ وئیر ہے۔ کیونکہ اگر انٹرنیٹ بند بھی ہوجائے تو دوبارہ چلنے پر دوبارہ کام شروع کردیتا ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
IDM ویسے تو اچھا سافٹ وئیر ہے لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ میں‌جب اردو ویب سے کوئی سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کرتا ہوں تو وہ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کرنے کی بجائے کوئی ویب پیج ڈاون لوڈ کردیتا ہے۔ اس لئے مجھے disableکرنا پڑتا ہے۔

ویسے flashGet اچھا سافٹ وئیر ہے۔ کیونکہ اگر انٹرنیٹ بند بھی ہوجائے تو دوبارہ چلنے پر دوبارہ کام شروع کردیتا ہے۔
disable کرنے کی بجائے کسی ڈاونلوڈنگ لنک پر کلک کرتے وقت Alt key پریس کر کے رکھا کریں۔ اس طرح ڈاونلوڈنگ IDM میں شروع نہیں ہوگی۔
 

رند

محفلین
آئی ڈی ایم اچھا ہے زیادہ تیزی سے ڈاؤن لوڈ کرتا ہے یوٹیوب سے بھی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہے
 
السلام علیکم
IDM ہو یا کہ فلیش گیٹ یا پھر کوئی اور ہر ایک کا اپنا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ اب آپ اسکو جانچیں کہ کون کس کے لیے بہتر ہے۔ نان ریزیوم سپورٹ فائیلوں کے لئیے فائیر فاکس کا اپنا ان بیلٹ ڈاونلوڈر سب سے اچھا ہے۔ ریزیوم سپورٹ فائیلوں کے لئیےIDM اچھا ہے۔ IDM میں متعدد لنکس کو ایک ہی مرتبہ میں شامل کرنے کے لئیے آپ ایک Text فائیل میں الگ الگ لائین میں یو آر ایل درج کرکے یا کاپی پیسٹ کردیں اور محفوظ کرلیں پھر اسکو IDM میں کھول لیں وہ تمام درج شدہ لنکس ایک مرتبہ میں شامل ہوجائیں گی اب اسکو اسٹارٹ کیو دے گر یکے بعد دیگرے خود کار انداز میں بیک گراونڈ میں ڈاونلوڈ کرتے رہیئے۔
فلیش گیٹ IDM کے مقابلہ اسپیڈ کم دیتا ہے لیکن اسکی ایک اور خصوصیت ہے وہ یہ کہ رار فائیل کو یہ ڈاونلوڈ سے قبل اوپن کرکے اسمیں سے مطلوبہ فائیل کو چن کر صرف اسی کو ڈاونلوڈ کر سکتا ہے۔ اب میں یہ تو نہیں جانتا کہ اسکا یہ فیچر فری ورژن میں ہے یا نہیں کیوں کہ اب یہ میرے پاس نہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
فری والا جڑاں اسی نو تو پسند نہیں۔
ہاں اس میں ایک خوبی یہ ہووے ہے کہ یہ ٹورنٹ فائلز کو بھی ڈاؤنلوڈ کرلیتا ہے۔
 

دوست

محفلین
اساں نوں پسند نئیں
سانوں پسند نئیں
فہیم آپ دو طرح سے کہہ سکتے ہیں، کہ یہ مجھے پسند نہیں۔ اسیں نہیں استعمال ہوگا جب آپ نوں ساتھ لگائیں تو۔ کوئی بات نہیں پنجابی آتے آتے ہی آئے گی۔ ;)
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ پاجی۔
بس آپ جیسے اچھے لوگوں کا ساتھ رہا تو پنجابی کی ٹانگیں توٹنا بند ہوجائیں گی:grin:
 
Top