ماسٹر
محفلین
سوائن فلو کی بیماری کے پھیلائو میں اس وقت بہت تیزی آ چکی ہے ۔ ماہرین کے انداذہ کے مطابق اس وقت صرف امریکہ میں دس لاکھ سے زیادہ کیس ہو چکے ہیں اگرچہ سرکاری اعداد و شمار اس سے کم تعداد بتاتے ہیں - دنیا کے 160 ممالک میں یہ بیماری پہنچ چکی ہے - صرف برطانیہ میں ایک ماہ کے اندر بیماروں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے -
ان حقائق کی وجہ سے عوام بوکھلا گئے ہیں ، اور عجیب و غریب حکمتیں لڑا رہے ہیں - ان میں سے ایک "فلو پارٹی " ہے - اس پارٹی میں بیمار اور صحت مند اکٹھے ہوتے ہیں ، اور اس طرح صحت مند لوگ بیمار ہونے کی کوشش کرتے ہیں - جی ہاں -
لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس کم خطرناک ہے ، جس کی مدافعت جسم آسانی سے کر سکتا ہے - اور اس پر قابو پانے کے بعد جسم زیادہ خطرناک وائرس پر آسانی سے قابو پا لے گا جس کا خزاں کے موسم میں غالب امکان ہے - کیونکہ زیادہ خطرناک وائرس کے لئے ابھی تک کوئی علاج نہیں ہے اور شائد آئندہ بھی نہ ہو - اس لئے ان کے مطابق اسکا حل صرف مدافعت کی طاقت رکھنے والا جسم ہی ہے -
مگر ماہرین نے اس سے سختی سے منع کیا ہے - ان کے مطابق ماجودہ وائرس بھی جسم میں خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے جس کا علاج نہ ہو سکے - علاوہ ازیں یہ جسم میں کمزوری کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔
بہت سے مغربی ممالک نے ابھی سے کروڑوں کی تعداد میں حفاظتی ٹیکے خرید بھی لیئے ہیں - اور تمام تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں -اور بہت سے دوسرے ملک بھی آئندہ ادویات خریدنے والے ہیں -